Live Updates

زیراعظم ملکی معاشی صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن معاملے کا نوٹس لے، بیرسٹر مرتضی وہاب

وفا قی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پاس کرایا ہے، مزدورں اور کسانو ں کا استحصال ہورہا ہے یہ بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کے گٹھ جوڑ کا بجٹ ہے ، جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے سی این جی کی قیمت بڑھنے سے عام لوگ متاثر ہونگے گیس کے نرخوں کے اضافے سے 22 کروڑ عوام کی حالت مزید ابتر ہو جائے گی صنعتو ں کا پہیہ رک گیا ہے، عوام سطح غر بت کی لکیر سے نیچے آکر غربت اور افلا س کی زندگی بسر کر رہے ہیں نیا زی صا حب عوا م سے کئے گئے وعدے پو ر ے کیجئے ور نہ عوام کے غیض و غضب سے آپ کو ڈر نا چا ہئے،صو با ئی مشیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

پیر 1 جولائی 2019 21:47

کرا چی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2019ء) صو با ئی مشیر اطلاعات و قانون اور اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ و زیراعظم ملکی معاشی صورتحال پر توجہ دینے کے بجائے ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن معاملے کا نوٹس لے،موجودہ وفا قی حکومت نے عوام دشمن بجٹ پاس کرایا ہے جس کی پیپلز پا ر ٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے بھی شدید مذمت کی ہے ، مزدورں اور کسانو ں کا استحصال ہورہا ہے یہ بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی اور آئی ایم ایف کے گٹھ جوڑ کا بجٹ ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جا ئے کم ہے ۔

2019-20کے سا لا نہ بجٹ کے بعد منی بجٹ لایا گیا سی این جی کی نرخوں میں 22 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ، سی این جی کی قیمت بڑھنے سے عام لوگ متاثر ہونگے گیس کے نرخوں کے اضافے سے 22 کروڑ عوام کی حالت مزید ابتر ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

گیس کے نرخوں میں اضافے کی وجہ سے صنعتیں متاثر ہیں ۔صنعتو ں کا پہیہ رک گیا ہے پا کستا نی عوام سطح غر بت کی لکیر سے نیچے آکر غربت اور افلا س کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہو ں نے میڈیا کا ر نر پر سندھ اسمبلی میں صحا فیو ں سے ایک پریس کا نفرنس سے خطاب میں کیا ۔ مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ گیس کے نر خ بڑھاکر صنعت کاروں کو مجبو ر کر دیا ہے کہ صنعتیں بند کردیں صنعتیں بند کرنے سے غریب کا چولہا نہیں جلے گا اور نہ ہی زرمبادلہ آئے گا زرمبادلہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اس پر حکومت کی جا مع پا لیسی اور وا ضح نظر نہیں آتی ۔

مر تضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام دشمن بجٹ پاس کیاوزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیاگیا کوئی بھی وعدہ اب تک پو را نہیں کیا پی ٹی آئی حکومت نے پچھلے ہفتے عوام دشمن بجٹ پاس کیا پیپلز پارٹی نے بھر پور طور پر اس عوام دشمن بجٹ کی مخالفت کی۔پیپلز پارٹی کے عوام دوست تجاویز کو حکومت نے رد کیا۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بجٹ کسی اور نے بنایا تھا۔

ہفتے کے دن بجٹ پاس ہوتا ہے اور پیر کی صبح لوگوں کو پتہ چلتا ہے کہ سی این جی کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ گزشتہ دس ماہ میں دو سو تریسٹھ فیصد گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے واضع اثرات عام لوگوں کی زندگیوں پر پڑے گا۔ دس ماہ گزرنے کے بعد زرمبادلہ بڑھانے کے حوالے سے اس حکومت کی کو ئی وا ضح سمت نظر نہیں آتی۔بلکہ ملکی صنعت کاروں کو پریشان کیا جا رہا ہے وہ مجبوراًً اپنی صنعتوں کو بند کر نے کا سوچ رہے ہیں۔

افسوس ہے کہ حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔ صو با ئی مشیر اطلا عا ت بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ وزیر اعظم امور مملکت پر توجہ دینے کے بجائے اپوزیشن کے اراکین کو توڑنے پر توجہ دے رہے ہیں۔وزیر اعلی کا جام سیف اللہ دھاریجو کے گھر جانا انتخابی مقصد نہیں تھا۔ دھاریجو پہلے بھی پی پی میں تھے اب انہو ں نے دوبارہ پی پی میں شمولیت اختیار کی۔

وزیراعظم گھوٹکی گئے تھے انھوں نے عمائدین سے ملاقات کی تھی۔ گھوٹکی میں جو امیدوار پیپلز پارٹی کے امیدوار کے سامنے الیکشن لڑ رہا ہے وہ آج بھی گھوٹکی کا چیئرمین ہے۔جب کہ یہ پتا کر یں کہ با ر ی پتافی نے الیکشن لڑ نے سے پہلے استعفی دیا تھا۔حکومتیں جادو ٹونے کے بجائے عددی اکثریت پر چلتی ہے۔ پی ٹی آئی جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

گھوٹکی ضمنی الیکشن میں امیدوار گھوٹکی ڈسڑکٹ کونسل کاچیئرمین ہے الیکشن میں امیدوار اور ایگزیکٹو اتھارٹی پر بھی فائز ہیں گورنر سندھ کی تبدیلی کی با ز گشت ہر جگہ چل رہی ہے تمام سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے انہو ں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ پی ٹی آئی کاشیوہ ہے سندھ کے ارکان اسمبلی بہادر اورباشعور ہیں ماضی میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت عوام دشمن فیصلے کر رہی ہے پیپلز پا ر ٹی عوام کی جما عت ہے اسے پا کستا نی عوام کے دکھ کا احسا س ہے اگر اسی طر ح عمرا ن خا ن نیا زی عوام کے ساتھ ظلم کرتے رہے تو عوام کی سڑکو ں پر آنے سے کو ئی نہیں رو ک سکتا ۔

عوام پریشا ن اور بد حا ل ہے جبکہ وزیر اعظم عمرا ن خا ن نیا زی کا کا بینہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کر رہی ہے یہ کیسا دو ہرا معیا ر ہے ۔نیا زی صا حب عوا م سے کئے گئے وعدے پو ر ے کیجئے ور نہ عوام کے غیض و غضب سے آپ کو ڈر نا چا ہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، تحریک انصاف جادو ٹونے پر ہی چل رہی ہے، ماضی میں بھی جہانگیر ترین کا جہاز پچپن روپے کلومیٹر سے اڑتا رہا ہے، تمام سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کے وزیراعظم کا ایک ہی مقصد ہے کہ وہ اقتدار کو طول دیں عوام کی چیخیں نکلے انہیں پرواہ نہیں، ملک کو معاشی اعتبار سے خطرات ہیں۔ انہوں ن مزید کہا کہ فواد چودھری نے ثابت کر دیا کہ تحریک انصاف کی حکومت جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے جبکہ پیپلزپارٹی جادو ٹونے پر یقین نہیں رکھتی، سندھ کے ارکان اسمبلی بہادر اور باشعور ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات