ڈیرہ اسماعیل خان، پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں احتجاجی شیڈول ترتیب دے دیاگیا

بدھ 3 جولائی 2019 17:02

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2019ء) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی اجلاس میں احتجاجی شیڈول ترتیب دے دیاگیا، جس کے مطابق گیارہ جولائی ایبٹ آباد ،سترہ جولائی کو نوشہرہ ،اٹھارہ جولائی کو مردان،صوابی ،شارسدہ ،پچیس جولائی کو بونیر ،گیارہ اگست بٹ خیلہ ،اٹھارہ اگست باجوڑ ،انیس اگست چترال ،اکیس اگست کو ڈیرہ ٹانک اور اٹھائیس اگست کو کوہاٹ ہنگو ،بنوں اور لکی مروت کے اضلاع میں احتجاج ہوگا۔

صوبائی اجلاس میں مزاکراتی کمیٹی کے چیئر میں بابو پرویز کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں صوبائی چیئرمین محمد امسعیل خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالوکیل ،فنانس سیکرٹری عطاللہ شاہ ،زاہد شاہ ،صدیق اللہ چار سدہ ،امین جان ،بونیر ،شریف الرحمٰن بونیر ،شیر علی مردان ،طاہر داوڑ پشاور ،ڈاکٹر مجید ٹانک ناصر الدناصر پشاور ،بمین خان ،اسلم پرویز پشاور ،حاجی عبید مدینہ اور صوبائی سنیئر وائس چیئر مین لطیف الرحمٰن نے خطاب کرتے ہوئے کاہ کہ صوبائی حکومت کیٹگری بی کے امتحانات نہ کرنے کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوافروشکے ڈسکائونٹ بڑھانے ،پروفیشنل کالنگ ٹیکس بجٹ میں ناروا ٹیکسز لگانے کے خلاف میدان میں آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںے مطالبہ کیا کہ فوری طو رپ کیٹگری بی کے امتحان کا اعلان کریں اور تمام ٹیکسز واپس لیے جائیں ،دوافروشوں کی کمیشن میں چالیس فیصد اضافہ کیا جائے ۔دواساز کمپنیوں کو تین سو فیصد اضافہ کی اجازت دی ہے جبکہ اس مہنگائی کے دور میں دوافروشوں کے کمیشن میں اضافہ کی بجائے کمی کردی ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں دوافروشوں کا معاشی قتل کیاجارہاہے ۔تمام ڈرگ رولز فوری طور پر معطل کیے جائیں ۔