Live Updates

جج ارشد ملک کی آڈیو، ویڈیو پر کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی، پنجاب فورنزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں ،فردوس عاشق اعوان

ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، 16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی،(ن) لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت قبائلی اضلاع میں انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہیں،قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا، مبارکباد پیش کرتی ہوں ،جہاں کسی بھی جماعت کی جیت دراصل امن کی جیت ہوگی،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑینگے ، وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے، پریس کانفرنس سے خطاب سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام میں بے سروپا باتیں پھیلا رہا ہے،مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا اپکی جماعت کا و وطیرہ رہا، معاون خصوصی

ہفتہ 20 جولائی 2019 19:42

جج ارشد ملک کی آڈیو، ویڈیو پر کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی، پنجاب فورنزک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی آڈیو، ویڈیو پر کوئی حتمی رپورٹ نہیں بنی، پنجاب فورنزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں ، ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ، 16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی،(ن) لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت قبائلی اضلاع میں انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہیں،قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا، مبارکباد پیش کرتی ہوں ،جہاں کسی بھی جماعت کی جیت دراصل امن کی جیت ہوگی،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑینگے ، وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سیاسی بلوغت سے عاری ٹولہ عوام میں بے سروپا باتیں پھیلا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا اپکی جماعت کا و وطیرہ رہا۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کو یاد ہو تو یہ آپ ہی تھیں جس نے کہا تھا میری ملک اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیں،آپ کو یاد ہوگا کہ آپ کا خاندان 40صندوقوں سمیت ملک سے باہر چلاگیا تھا،آپ اپنے سرور کیلئے سرور پیلس میں چلے گئے تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ویڈیو کے حوالے سے پنجاب فورنزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیں۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب فورنزک لیبارٹری صرف پوسٹ مارٹم اور انسانی اعضاء کے ٹیسٹ کرتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو اور آڈیو کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں بنی۔

انہوںنے کہاکہ احسن اقبال ویڈیو سے متعلق غلط خبریں پھیلا رہے ہیں ، ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح نواز شریف کو رہا کردیا جائے، احسن اقبال سرحدی علاقے میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے میں مصروف رہے۔ انہوںنے کہاکہ منصوبے میں اربوں روپے کے اخراجات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی،ن لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ن لیگ کی خواہش ہے کہ ہر ادارہ ان کی خواہشات کا تابع رہے انہوںنین کہاکہ آج جھوٹوں کی بیٹھک میں عوام کو گمراہ کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ مافیا کا کام ہی ایسی کہانیاں ترتیب دینا ہے اور یہ (مسلم لیگی) اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ لگنا شروع ہوجاتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ 16 برس قبل بنائی گئی ویڈیو کو 5 منٹ میں ردوبدل کرکے چلائی گی تاہم اس کے پس پشت مقاصد کے بارے میں ایف آئی اے عدالت کو رپورٹ پیش کرے گی۔

انہوںنے کہاکہ ویڈیومعاملہ عدالت میں ہے ،16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی۔معاون خصوصی نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے ذریعے پاکستان سے یکجہتی کا ثبوت دیا۔ انہوںنے کہاکہ پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہیں۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے ذریعے پاکستان سے یکجہتی کا ثبوت دیا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہیں۔انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا۔انہوںنے کہاکہ پرامن انتخابات پر سکیورٹی فورسز اور قبائلی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی عوام نے ووٹ کی خوشبو سے بارود کی بو ختم کردی،قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کی شکست اور امن کی جیت ہوئی ہے۔

انہوںنے کہاکہ قبائلی علاقوں میں امن کا وژن وزیراعظم عمران خان نے دیا۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی نے تمام 16نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے،وزیراعظم ہمیشہ قبائلی عوام کے حق جمہوریت کی بات کرتے رہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ قبائلی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انہوں نے قبائلی اضلاع میں امن کا ماحول برقرر رکھنے کے لیے افواج پاکستان اور عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوںنے کہاکہ آج قبائلی عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اپنی قیادت کا انتخاب کریں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کیا۔ انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے حکمران سارے اہل خانہ سمیت 777جہازوں پر امریکہ جاتے رہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ایک تحریک عدم اعتماد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی ہے، زرداری صاحب نے سنجرانی صاحب کومنتخب کیا، اب پتا نہیں انہوں نے کونسی گستاخی کر دی ہے، چیئر مین کو آئین اپوزیشن اپنی خواہشات کے مطابق چلانا چاہتے ہیں،اگر چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین کیخلاف تحریک عدم اعتماد آتی ہے تو اختیار صدر مملکت عارف علوی کے پاس چلاجاتا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اگرسینیٹ میں دونوں عہدے نہیں ہوں گے تو سینیٹ میں آئینی بحران پیدا ہو گا،صدر کے پاس آئینی اختیار ہے وہ کسی کو بھی سینیٹ میں نامزد کر سکیں گے، حکومت آئین پر حملوں کو روکنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن خود آئینی بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لیے بھرپور کوشش کی،ہم چین سمیت اپنے دوست ممالک کے شکر گزار ہیں،خطرے کی تلوار وقتی طور پر ہٹی، ختم نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے منی لانڈرنگ کوروکنا ہے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے پاکستان کو گرے لسٹ میں بھیجا، نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم جماعتوں کو کام سے روکا جائیگا، ان کی گرفتاری گرے لسٹ نہیں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات