افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستانی عوام اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے: میجر جنرل آصف غفور

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 21 جولائی 2019 13:54

افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا، ڈی جی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21جولائی 2019ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائیریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپور دفاع کیا ہے۔ خیال رہے گزشتہ روز بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے پاکستان کی شہری آبادی پر فائرنگ کی تھی، پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کر کے شہری آبادی پر فائرنگ کی، بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پربھاری گولا باری کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے راکٹ اور بھاری گولے برسائے جس سے 4افراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا ۔اب ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فورسز کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فائرنگ کی اور گولے برسائے ہیں جس کے بعد بھارتی مورچے خاموش ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

4زخمی ہونے والے پاکستانی شہریوں میں 3خواتین شامل ہیں۔

کہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور سیکیورٹی اداروں کی کوششیں اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں، پاکستان کی داخلی سلامتی کی صورت حال پہلے سے بہت بہتر ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ اب سیکیورٹی فورسز کی بنیادی توجہ بلوچستان کی طرف ہے اور بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدی باڑ لگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے۔ ان بت مزید کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی اور بحالی کا کام جاری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاوٴس میں ہونے والی ملاقات میں شرکت کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف پینٹاگون کا دورہ کریں گے اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔