
بھارت نےکشمیرایشو پراسلامی ممالک کو بھی اعتماد میں لیا تھا
بھارتی سفارتکاروں نے دنیا کو بتایا کہ ہم کشمیر میں آرٹیکل 370 اور35اے کو ختم کررہے ہیں، کیونکہ یہ عالمی نہیں ہمارے آئین کا مسئلہ ہے، بیشتراسلامی ممالک نے رضا مندی ظاہر کی۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود
ثنااللہ ناگرہ
پیر 5 اگست 2019
21:44

(جاری ہے)
پاکستان کا شدید ردعمل پارلیمنٹ سے نہیں کورکمانڈرکانفرنس سے آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جوہونا تھا ،اب جو ہونا تھا وہ ہوگیا ہے، مودی کے پاس آرٹیکل کو واپس کرنے کا کوئی راستہ نہیں، گولی چل گئی ہے، اب آخری بلٹ کون چلائے گا ، یہ بھی ابھی باقی ہے۔ مودی نے جوکرنا تھا کرلیا۔ اب ایسانہیں ہوسکتا کہ مودی اقدامات واپس کرلے۔ایسا بھی نہیں ہوسکتا کہ پاکستان کچھ نہیں کرے گا۔پاکستان کے پاس خاموش رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔جاپان کے ساتھ کیا ہوا تھا، دونیوکلیئرہتھیار گرائے اور ہیروشیما اور ناگاساکی کو اڑا دیا، پھر صلح اس بات پر ہوئی کہ جاپان فوج نہیں رکھے گا۔جرمنی کو توڑا ، امریکن بیس بنا دیا گیا۔ عراق اور افغانستان میں اب کوئی نہیں اٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیر میں فوجیں اتاری جا رہی ہیں، انڈیا اپنے سفارتکار دنیا کے دارلحکومت میں بھیجے۔یہ بات پاکستانی کی کچھ سنجیدہ شخصیات کے علم میں ہے۔ بھارت میں مودی ، اور کچھ دوسرے لوگوں کو علم ہوگا۔بھارتی سفارتکاروں نے دنیا کو بتایا کہ اگلے کچھ عرصے میں ہم کشمیر کا معاملہ آرٹیکل 370اور 35اے کو ختم کرنے جا رہے ہیں، کیونکہ یہ عالمی مسئلہ نہیں بلکہ ہمارے آئین کا حصہ ہے۔بیشتراسلامی ممالک نے کہا کہ ٹھیک ہے، آپ کردیں۔امریکا کے علم میں بھی یہ بات تھی۔ واضح رہے صدر مملکت عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ جبکہ مشترکہ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔ اسی طرح آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کل طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کے تناظر میں آرمی چیف نے کور کمانڈرز کانفرنس طلب کی ہے، جس میں بھارت کے غیر آئینی اقدام کا جائزہ لیا جائے گا.۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں کنٹرول لائن کی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر غور کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
اسد حکومت کے بعد بھی شام منشیات کا گڑھ، یو این او ڈی سی
-
نواز شریف نے جب بھی مزاحمت کی ڈیل کرنے کے لیے کی
-
غزہ: ایک تہائی آبادی کو مسلسل فاقوں کا سامنا، ڈبلیو ایف پی
-
فنا نس بل 2025 میں 6 لاکھ روپے سالانہ تنخواہ دارکو ٹیکس سے استثنا دے دی گئی
-
خواجہ آصف کا باپ بھی ضیاء الحق کے قدموں میں بیٹھا کرتا تھا اس کی نوکری کرتا تھا
-
عمران خان قید میں ہے لیکن جعلی حکمرانوں کے اعصاب پر سوار ہے
-
26ویں ترمیم کے بعد کنٹرولڈججز ہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے ریاستی اداروں سے کوئی امید نہیں
-
اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں
-
دنیا نے دیکھا کہ 5 دن کی جنگ سے خطے کا چوہدری ایک مزارع بن گیا
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ایک اور ٹیکس بم گرا دیا
-
زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے نمایاں کمی ہوگئی
-
محرم الحرام کا چاند نظر آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.