سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیرکا 8اگست کو یوم سیاہ کا اعلان

منگل 6 اگست 2019 15:09

سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیرکا 8اگست کو یوم سیاہ کا اعلان
مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2019ء) سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر نے بھارت کے طرف سے سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے اور آرٹیکل 370 اور 35A کے خاتمہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے 8 اگست 2019 کو یوم سیاہ کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں نیو سیکرٹریٹ سے UNO کے دفتر تک ریلی نکالی جائے گی جہاں UNO کو یاداشت پیش کی جائے گی۔

ریاستی ملازمین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے خون کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے۔

(جاری ہے)

سب سے پہلے پاکستان اور ہماری منزل پاکستان ہے۔ صدر محمد شریف اعوان، جاوید چوہدری، ملک اشفاق، خالد راٹھور، سردار ذوالفقار، گل بہار مغل، حقیق راٹھور، امجد اعوان، راجہ ضیغم فاروق، علی کاظمی، شیخ الطاف، طارق چغتائی، سردار زاہد، چیئرمین میڈیا سیل اصغر خان، شبیر عباسی، نجم الحسن نقوی، ناظم شاہ ، گلزار عباسی اور دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی بھرپور مذمت کی بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف ورزی کرنے پر اقوام متحدہ سے پُر زور مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ میں وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کری-