بھارتی غیرقانونی اقدام کیخلاف سری نگر میں 10ہزارکشمیریوں نے کرفیو توڑ کر احتجاجی مظاہرہ

بھارتی فورسز کی آنسوگیس اورپیلٹ گنوں سے مظاہرین سیدھی فائرنگ ، 3 کشمیری شہید ، 42سے زائد زخمی

ہفتہ 10 اگست 2019 22:49

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) بھارتی حکومت کے غیرقانونی اقدام کیخلاف سری نگر میں 10ہزارکشمیریوں نے کرفیو توڑ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جسے منتشرکرنے کیلیے بھارتی فورسز نے آنسوگیس اورپیلٹ گنوں سے مظاہرین سیدھی فائرنگ کی جس کے نتیجے 3 کشمیری شہید اور 42سے زائد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،پیلٹ گنوں کے بے دریغ استعمال سے بڑی تعداد میں کشمیری زخمی ہوئے۔

بھارتی فورسز نے مسافر بس کو بھی نشانہ بنایا،پیلیٹ گن کے چھرے لگنے سے ڈرائیور قابو نہ رکھ سکا اور بس الٹ گئی۔واضح رہے وادی میں کرفیو ساتویں روز میں داخل ہو گیا۔ 24حریت رہنماؤں کو سری نگرسے آگرہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سید علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے۔جگہ جگہ بھارتی فورسز نے چوکیاں بنا رکھی ہیں۔

کشمیریوں کو مجبوری کے تحت آمد و رفت کے دوران بھی ہراساں کیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ وادی میں ، موبائل، لینڈ لائن، انٹرنیٹ اور مواصلات کے تمام ذرائع معطل ہیں۔تعلیمی ادارے ، دفاتر اور بازار بند ہیں اور سڑکوں پر ہٴْو کا عالم ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ وادی میں تعینات اضافی فوج کو گھر والوں سے رابطہ کرنے کے لیے 3سو موبائل فون مہیا کرنے کا اعلان کیا گیاہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں،خار دار تاریں بچھا کر گاڑیوں اور راہگیروں کی نقل و حرکت ناممکن بنا رکھی ہے۔ قابض انتظامیہ نے کارگل میںبھی دفعہ 144 نافذ کر دی، وہاں بھی ،مواصلات کے تمام ذرائع معطل ہیں جس کے باعث علاقے کابیرونی دنیا سے رابطہ منقطع ہے جبکہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث اخبارات 4اگست سے اپ ڈیٹ نہیں ہو سکے۔

یورپی پارلیمنٹ کے کئی ارکان نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کے نام خط میں یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ کشمیر Eکے دیرینہ تنازع کے حل کیلئے خطے کے تمام ملکوں کے ساتھ روابط شروع کرے۔انھوں نے دفعہ 370کو منسوخی کرنے کے بھارتی غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام اورآزاد جموںوکشمیر میں شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے استعمال کی شدید مذمت کی۔