کشمیر کی آزادی کی تحریک ابھی نہیں یا کبھی نہیں کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے‘سراج الحق
کشمیری پاکستان کی طرف اور پاکستانی حکمران امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں‘امیر جماعت اسلامی
جمعہ 23 اگست 2019 23:05
(جاری ہے)
جماعت اسلامی کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 25اگست کو پشاور اور یکم ستمبر کو کراچی میں کشمیر بچائو مارچ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ بھارت کشمیر یوں کا قتل عام کررہا ہے ۔کرفیو کو اس لئے لمبا کیا جارہا ہے کہ لوگوں کے گھروں سے کھانے پینے کی اشیاء ختم ہوجائیں اور لوگ بھوک اور پیاس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جائیں۔ حکومت معمول کی سرگرمیاں چھوڑ کر کشمیر کی آزادی پر فوکس کرے اور 19دنوں سے محبوس کشمیریوں کی عملی مدد کیلئے آگے بڑھے ۔حکومت نے ایل او سی پر لگی باڑ کونہ گرایا تو دونوں طرف کے کشمیری خود اس دیوار برلن کو گرادیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر افغان تین عالمی طاقتوں کو شکست دے سکتے ہیں تو ہم بھی بھارت کا غرورتوڑ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں لوگ اپنے گھروں میں محصور ہیں اور چوکوں اور چوراہوں میں خونی کھیل کھیلا جارہا ہے ،بھارت کی 15لاکھ فوج اور آرایس ایس کے غنڈے بہت بڑے پیمانے پر قتل عام کرنے کی سازش تیار کررہے ہیں مگر کسی ایک اسلامی ملک کے حکمران نے ملی غیرت اور حمیت کا ثبوت نہیں دیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر ی بھارت کے سامنے جھکنے اور مودی کی خدائی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ۔آزادی کیلئے لازوال قربانیاں دینے والی کشمیر ی قوم عالم اسلام کی طرف دیکھ رہی ہے لیکن بزدل اور کمزور قیادت کشمیر یوں کی کوئی عملی مدد کرنے کو تیار نہیں ۔حکمران جہاد سے منہ موڑ رہے ہیں ۔جہاد اور شہادت کے لفظ کو خطرناک قرار دیکر قرآن و سنت کے احکامات کو نصاب تعلیم سے خارج کیا جارہا ہے ۔مسلمانوں کے اندر سے اسلامی اخوت اور ایمان کی روشنی کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ حکمران ٹرمپ کے اتنے دیوانے ہیں کہ اس کے علاوہ کسی کی سننے کو تیار نہیں۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.