ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر بابا گورونانک اسٹیشن رکھ دیا گیا

شیخ رشید احمد نے لاہور سے ننکانہ صاحب کیلیے بابا گورونانک ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 1 ستمبر 2019 11:10

ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر بابا گورونانک اسٹیشن رکھ دیا ..
ننکانہ صاحب (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر 2019ء ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور سے ننکانہ صاحب کیلیے بابا گورونانک ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ننکانہ صاحب ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر بابا گورونانک اسٹیشن رکھ دیا گیا اور لاہور سے ننکانہ صاحب کےلیے بابا گورونانک اسٹیشن چلانے کا سوچ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم کی کوششوں سے نومبر میں کرتاپور کھل جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر تیکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور زیرو پوائنٹ پر منعقد ہوا۔ زیرو پوائنٹ ڈیرہ بابانانک کے مقام پر ٹیکنکل مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے ماہرین نے شرکت کی اور کرتار پور راہداری کی تعمیر سے متعلق تیکنیکی امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے راہداری سے متعلق کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہو گیا تاہم بھارت نے راہداری پر کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں کیا البتہ نومبر تک کرتارپور راہداری کھل جائے گی اب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور سے ننکانہ صاحب کیلیے بابا گورونانک ٹرین چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ہ اگر کسی نے بھی پاکستان پر حملے کی کوشش کی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ نہیں چاہتے مگر ہمارے پاس ’’پاؤ اور آدھا پاؤ‘‘ کے بھی بم ہیں، بھارت جیسا ماحول چاہے گا ہم وہی ماحول بنائیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کی نیت کشمیر سے متعلق ٹھیک نہیں اس مسئلے پر پاکستان میں حزب اختلاف اور حکومت ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے دو بڑی غلطیاں کی ہیں اور اب مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی حل ہونا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ اگربھارت ایٹمی دھماکہ نہ کرتا توپاکستان ایٹمی طاقت نہ بنتا، بھارت نے بہت سوچھ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی آر ایس ایس کے نظریے پر چلتا ہے۔