Live Updates

تحریک آزادی کشمیر تاریخ کے نئے موڑ پر‘ کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی

وزیراعظم کی اپیل پر قریہ قریہ شہر شہر گائوں گائوں یکجہتی کشمیر کی ریلیاں اورجلسے جلوس

اتوار 1 ستمبر 2019 19:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2019ء) تحریک آزادی کشمیر تاریخ کے نئے موڑ پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی وزیراعظم کی اپیل پر قریہ قریہ شہر شہر گائوں گائوں یکجہتی کشمیر کی ریلیاں جلسے جلوس نیلم سے خیبر اور خیبر سے سبی کوئٹہ پوری قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے سڑکوں پر نکل آئی وزیراعظم پاکستان عمران خان وحجتہ السلام علامہ سید عرفان شاہ المشہدی کی اپیل پر پوری قوم کا ایک جذبہ ایک آواز ، تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی قوم بھارت کی طرف سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدامات کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اسی تسلسل کے حوالہ سے گزشتہ روز دارالحکومت مظفرآباد میں انجمن اساتذہ و مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام ایک اجتماعی ریلی جامع مسجد گوجرہ شوکت لائن مظفرآباد سے نکالی گئی ، ریلی مرکزی اہلسنت مظفرآباد ڈویژن کے امیر میاں بشیر نقشبندی انجمن اساتذہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ معراج خالد ، صاحبزادہ شریف جھاگوی ، سردار تبارک علی ، سردار مبارک حیدر سمیت دیگر معززین علاقہ کی قیادت میں آزادی کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی ، ریلی میں معزین علاقہ سول سوسائٹی ، طلبہ سیاسی سماجی ، مذہبی شخصیات سمیت مختلف شعبہ آئے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے تحریک آزادی کشمیر سے اپنے والہانہ لگائو قومی و ملی بیداری کا عملی ثبوت دیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات