Live Updates

کل 13ستمبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دارالحکومت مظفرآباد میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا‘چوہدری اسحاق طاہر

جمعرات 12 ستمبر 2019 15:02

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی سابق نائب صدرچوہدری اسحاق طاہر نے کہا کہ کل 13ستمبر کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا دارالحکومت مظفرآباد میں تاریخی جلسہ منعقد ہوگا۔موجودہ صورتحال میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بیس کیمپ میں جلسہ اہمیت کا حامل ہے اس جلسے میں مقبوضہ کشمیر میں مثبت اور جاندار پیغام جائیگا۔

پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر،انصاف یوتھ ونگ،انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن،انصاف ٹریڈرز ونگ،لائرز ونگ سمیت تمام تنظیموں کے کارکنان بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اہل کشمیر سے عملی یکجہتی کے اظہار کے لیے 13ستمبر کو بیس کیمپ کے دارالحکومت مظفرآباد تشریف لارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں وہ یونیورسٹی گرائونڈ میں سہہ پہر 3بجے عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔بیس کیمپ کے عوام سیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکر عمران خان کا بحیثیت وزیراعظم پاکستان استقبال کریں گے۔یونیورسٹی گرائونڈ میں وزیراعظم پاکستان کا تاریخی جلسہ منعقد ہوا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے استقبال کے لیے انتظامات تیز کردیئے ہیں۔جبکہ عوامی رابطہ مہم بھی عروج پر ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم پاکستان کا مظفرآباد جلسہ اہمیت کا حامل ہے۔وزیراعظم پاکستان مظفرآباد جلسہ میں مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کا اعادہ کریں گے۔مظفرآباد میں وزیراعظم پاکستان کے جلسہ سے مقبوضہ کشمیر کے اندر جدوجہد آزادی میں مصروف حریت پسند عوام کو بھی مثبت پیغام جائیگا۔انہوں نے شہریان جہلم ویلی سے اپیل کی ہے کہ وہ وزیراعظم پاکستان کا شایان شان استقبال کریں اور ان کے جلسہ میں بھرپور شرکت کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات