مودی کا بیان پاکستان کیخلاف نفرت انگیزمہم کی ترجمانی ہے، دفتر خارجہ
بھارت من گھڑت بیانات کے بجائے کشمیرکیلئے اُٹھنے والی آوازوں پر توجہ دے، بھارت ایسے بیانات سے کشمیرسے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کا ردعمل
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 12 ستمبر 2019 19:20
(جاری ہے)
4 اگست سے جاری کرفیو اورلاک ڈاؤن 40 ویں دن میں داخل ہوچکا ہے۔ بھارت من گھڑت بیانات کے بجائے کشمیرکیلئے اُٹھنے والی آوازوں پر توجہ دے۔
مزید برآں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جمہوریت کی جھوٹی دعویدار بھارتی حکومت کا سفاکانہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے جس کے باعث دنیا مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم پر بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، آئینی اور سفارتی معاونت جاری رکھے گا اور ہم ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کشمیری بھائیوں کو باور بھی کروایا کہ وہ حقوق کی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں۔ اسی طرح ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر 58 ممالک کا مشترکہ اعلامیہ آنا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کیلئے کئی ممالک ثالثی کیلئے تیار ہیں مگر بھارت تیار نہیں ،پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی بیک ڈور سفارت کاری نہیں ہو رہی،افغان تنازع کا واحد حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہے ، امید ہے امریکہ اور فغان طالبان کے درمیان مذاکرات جلد بحال ہو نگے۔مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.