مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپردنیابھارت کے خلاف آوازبلندکررہی ہے ‘وزیراعظم

اقلیتوںسے نارواسلوک نے بھارت کوایک کٹرہندوریاست میںتبدیل کرنے کی اپنی گھنائونی منصوبہ بندی سے خودہی پردہ ہٹادیا‘راجہ فاروق حیدر

پیر 16 ستمبر 2019 12:27

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2019ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںپردنیابھارت کے خلاف آوازبلندکررہی ہے مودی سرکارکے مقبوضہ کشمیرمیںغیرآئینی اقدامات اوربھارت کی دیگرریاستوںمیںاقلیتوںسے نارواسلوک نے بھارت کوایک کٹرہندوریاست میںتبدیل کرنے کی اپنی گھنائونی منصوبہ بندی سے خودہی پردہ ہٹادیاہے مقبوضہ کشمیرمیںکرفیولگے 43روزہوچکے ہیں جدید دنیا میں کسی خطے کے محاصرے کی یہ ایک طویل مدت ہے بھارت پرتشددملک بن گیاہے مسئلہ کشمیراب دبی ہوئی چنگاری نہیںبھڑکتاشعلہ ہے مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے آزادکشمیرکی ساری قیادت ایک پیج پرہے بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیاکی سب سے بڑی جیل میںتبدیل کردیاہے لائن آف کنٹرول کے دلیرعوام کے مثالی نظم وضبط،جرات اوراستقامت پرانہیںآفرین کہتاہوںبھارت کی ریاستی دہشت گردی اورلائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتی دلیراورغیورنوجوانوںنے منحوس لکیرکوروندڈالاہے آزادکشمیرکی تمام سیاسی جماعتوںکے متفقہ فیصلہ پرآزادکشمیرمیںجلسے اورریلیاںمنعقدکی جائیںگی کشمیری خودسپرپاورہیںحکومت پاکستان نے کشمیریوںکے جذبات کی ہرفورم پرترجمانی کی ہے بھارت اقلیت کواکثریت پرمسلط نہیںکرسکتا ہمارامقابلہ بزدل اورمکاردشمن سے ہے دوسری جنگ عظیم کاسبب قوم پرستی تھی مودی ہٹلرکے راستے پرچل کرجنوبی ایشیاء کوخطرات سے دوچارکررہاہے میںتحریک آزادی کشمیرکاسپاہی ہوںہم اس عظیم مقصدسے غافل نہیںرہ سکتے مقبوضہ کشمیرکوبھارتی افواج کاقبرستان بنادیںگے سب مل کرقومی جنگ لڑرہے ہیںایل اوسی پررہنے والوںکی ہمت ،حوصلے اوراستقامت کوسلام پیش کرتاہوںحکومت آزادکشمیرلائن آف کنٹرول پربسنے والوںکی پشت پرہے تحریک آزادی کشمیرمیںکشمیریوںکی قربانیوںکاتسلسل جاری ہے ‘ان خیالات کااظہارانہوںنے کھوئیرٹہ لائن آف کنٹرول کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

عوامی اجتماع سے چیئرمین کے ڈی اے راجہ محمدعقیل خان،یوتھ ونگ ن لیگ تحصیل کھوئیرٹہ کے صدرراجہ ایازنثار،جماعت اسلامی کے حبیب الرحمن آفاقی،چوہدری نسیم ایڈووکیٹ،کھوئیرٹہ پریس کلب کے صدرملک اظہر،رہنماپی پی پی عبدالقیوم چوہان،تحریک انصاف کے چوہدری فضل کریم،لیگی رہنماغلام قادربٹ،احمدعلی،انورشاہین ودیگرنے بھی خطاب کیا۔جبکہ اس موقع پرایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب،ضلعی انتظامیہ ،پرنٹ والیکٹرانک میڈیاکے نمائندگان کے علاوہ دیگربھی موجود تھے ۔

وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے کہاکہ بین الاقوامی محاذ پربھارت کے قدم پچھاڑے گے میں میرجعفراورمیرصادق نہیںبن سکتامیرانام انشاء اللہ حیدرعلی کے ساتھ لکھاجائے گاانہوںنے کہاکہ بیرون ممالک دوروںسے بین الاقوامی برادری کی بھرپورمددمل رہی ہے بیرون ممالک مقیم تارکین وطن نے اپنااحتجاج ریکارڈکرواکر بھارت کوواضح پیغام دیاہے کہ کشمیریوںکی منزل آزادی اب زیادہ دورنہیںانہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نوجوانوںنے منحوس لکیرکوروندکر بھارت کی نیندیںحرام کردی ہیںبھارت کوپیغام مل گیاہے کہ کشمیری منحوس لکیرکوروندڈالنے کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیںکرینگے ہم نے پروگرام کے تحت چلناہے تحریک آزادی کشمیرکے لیے ہرایک مرمٹنے کوتیارہے بیرون ممالک ہماری آوازسنی جارہی ہے تارکین وطن اس سلسلہ میںمتحرک ہیںانہوںنے کہاکہ برطانوی قیادت بھی ہماراموقف سمجھ چکی ہے میڈیااندرون ملک اوربیرون ملک بھارت کامکروہ چہرہ بے نقاب کرنے کے لیے اپنا بھرپورکرداراداکررہاہے انسانیت کے خون کارنگ ایک جیساہے میںنے بیرون ممالک اپنافریضہ سرانجام دیاہے انہوںنے کہاکہ برطانیہ میںہمارے مضبوط موقف سے میرے دورے کے موقع پربھارت کی دوڑیںلگ گئیںانہوںنے کہاکہ پاکستان سیاسی،سفارتی اوراخلاقی ہرطرح سے ہماری مددکررہاہے مقبوضہ کشمیرمیںانسانیت کی تذلیل ہورہی ہے بھارت تحریک آزادی کشمیرکودبانے کے لیے مختلف نفسیاتی حربے استعمال کررہاہے ہم نے عملی طورپرتیاری کرنی ہے انہوںنے کہاکہ کالجزمیںاین سی سی ٹریننگ بحال کریںگے ہماراجینامرناایک ہے جس روزکال ہوئی میںاگلی صف میںہونگاکشمیریوںسے یکجہتی کے سلسلہ میں تمام سیاسی جماعتوںکوایک پیج پراکھٹاہونے پرسب کاشکرگزارہوںانہوںنے کہاکہ ہم سب سرینگرمیںآزادی کاجشن منائیںگے بھارت ہماری غیرت کوچیلج کرکے غلطی کررہاہے مقبوضہ کشمیرمیںلڑکیوںکااغواء ہماری غیرت کوچیلنج اورایک کھلی دھمکی ہے ہم سب نے اپنی صفوںمیںیکجہتی کومدنظررکھتے ہوئے مظلوم کشمیریوںکوبھارت کی ریاستی دہشت گردی سے نجات دلانی ہے انہوںنے کہاکہ بھارت نے حریت قیادت کوقیدکررکھاہے کشمیریوںکی تحریک قربانیوںسے بھری ہے ہم سب کوایک دوسرے کی قیادت کااحترام کرناچاہیے ہم سب کاایک ہی نعرہ رائے شماری ہوناچاہیے انہوںنے کہاکہ آپ سب نے فہم وفراست کامظاہرہ کرتے ہوئے آپس میںاتحاد،اتفاق،رواداری کوبڑھاناہے ہم نے آپس میںالجھنانہیںہے بھارت مسئلہ کشمیرپرہمیشہ لیت ولعل سے کام لیتارہاہے کشمیریوںکی تحریک حق خودارادیت کامسئلہ ہے انہوںنے کہاکہ آپ سب مرد،نوجوان،خواتین اس قافلے کونظم وضبط سے چلائیں۔

لائن آف کنٹرول عوامی اجتماع کے اختتام پرکنٹرول لائن پرشہیدہونے والوں،ملکی سلامتی واستحکام،زخمیوںکی جلدصحت یابی اورمقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔