Live Updates

عمران خان کا بیان کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت جا کر لڑنا پاکستان دشمنی ہے قابل مذمت ہے ، مشتاق احمد خان

فوج اور عوام کو لائن آف کنٹرول کی جانب موومنٹ کی تاریخ اور کشمیر کی آزادی کا واضح روڈ میپ دینے کی بجائے سیاسی وسفارتی اچھل کودکی جارہی ہے،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان کہ کیا پاکستان آخری کشمیری کے مرنے کا انتظارکرے گا ہمارے وزیر اعظم اور آرمی چیف کیلئے لمحہ فکر یہ ہے،بٹ خیلہ میں پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:57

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر سینٹر مشتاق احمد خان نے وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کی سخت مذمت کی ہے جس میں کشمیر کی آزادی کیلئے بھارت جاکر لڑنے کو پاکستان دشمنی قراردیا گیا ہے جماعت اسلامی کے رہنما امجد علی شاہ کی رہائش گاہ بٹ خیلہ میں پریس کانفرنس خطاب میں انھوں نے کہا کہ فوج اور عوام کو لائن آف کنٹرول کی جانب موومنٹ کی تاریخ اور کشمیر کی آزادی کا واضح روڈ میپ دینے کی بجائے سیاسی وسفارتی اچھل کودکی جارہی ہے اس سے کشمیر یوں کو کچھ بھی نہیں ملے گا جبکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا بیان کہ کیا پاکستان آخری کشمیری کے مرنے کا انتظارکرے گا ہمارے وزیر اعظم اور آرمی چیف کیلئے لمحہ فکر یہ ہے اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر نورالحق اور ضلعی امیر خورشید ربانی بھی موجود تھے مشتاق احمد خان نی46روز سے ایک کروڑ کشمیر ی عملا قیدی ہے پندرہ لاکھ بھارتی فوج نے وادی کو گھیر رکھا ہے ہر کشمیری کے سر پر ایک بھارتی فوجی بندوق تانے کھڑا ہے ہسپتالوں تعلیمی اداروں اور بازاروں کی بند ش جبکہ ادویات اور خوراک کی قلت کے باعث ایک بڑے انسانی المیے کا خدشہ ہے انھوں نے کہاکہ عمران خان اور اس کی ٹیم نے اپنے چودہ پندرہ ماہ کے دور اقتدار میںدس بار قوم سے خطاب چار سو ٹوئٹ اور تین سو پریس کانفر نسیں کرکے کا ریکارڈ قائم کیا ہے دوسری معیشت کی تباہی اور قرضے کے حصول میں بھی مثال قائم کی گئی ہے دس ہزار ارب قر ضہ جبکہ مالیاتی خسارہ بھی گذشتہ چالیس سال کی بلند ترین سطح پر ہے مہنگائی و بے روزگاری آسمان کو چھو رہی ہے سرمایہ کاری ختم ہوکر رہ گئی ہے پولیس بے قابو اور ریاستی ادارے حکومت کی گرفت سے نکل چکے ہیںانھوں نے کہاکہ سادگی کا درس دینے والے کے گھر بنی گالہ میں213سیکورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ ہمارے وزیر اعلیٰ اور گورنرسرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال چنگ چی کی طر ھ بے دردی سے کر رہے ہیں جو کہ مقروض ملک کے حکمرانوں کیلئے باعث شرم ہے انھوں نے کہاکہ احتساب کو سیاسی انتقام فراڈ اور دھوکہ میں بدل دیا گیا ہے کا بینہ میں بیٹھے چوروں اور لٹیروں کیلئے احتساب والوں کی آنکھیں بند جبکہ اپوزیشن کیلئے ان کی آنکھیں دو کی بجائے چار ہیںانھوں نے کہاکہ وفاق این ایف سی ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ کے پانچ سوارب کی ادا ئیگی میں ٹال مٹول کرکے ہمارے مالیاتی حقوق غصب کر رہا ہے انھوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام میں اپنی کھوئی مقبولیت اور ساکھ پر پردہ ڈالنے کیلئے بلدیاتی الیکشن سے فرار چاہتی ہے انھیں ایسا ہر گز نہیں کرنے دیا جائے گاانھوں نے فوری طور پر لوکل گورنمنٹ الیکشن کے شیڈول کے اجراء کا مطالبہ کیا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات