Live Updates

عمران خان نے کشمیریوں کا وہ قرض بھی ادا کردیا جو ان پر واجب الادا بھی نہ تھا،چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ

اب کشمیریوں کو یقین ہوگیا ہے کہ ان کا وطن ضرور بھارتی غلامی سے آزاد ہوگا ، مرکزی نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

منگل 1 اکتوبر 2019 18:36

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی کے سابق مرکزی نائب صدر امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم پاکستان کا تمام کشمیری عوام جو ایل او سی کے دونوں جانب اور پوری دنیا میں بستے ہیں کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کشمیریوں کا وہ قرض بھی ادا کردیا جو اس پر واجب الادا بھی نہ تھا۔

کشمیریوں کا سفیر بن کر وہ اقوام متحدہ میں گیا اور پوری ملت اسلامیہ نے آج اسے اپنا سفیر و رہنما تسلیم کرلیا۔ ترکی صدر اردگان نے عمران خان کی تقریر کے اختتام پر جس طرح اس کا ماتھا چوما اس کی تقریر پر تالیاں بجائیں یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عمران خان پوری اسلامی دنیا کی آواز بن کر سامنے آیا ہے ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کے ممتاز ویکلی ’’دی ٹائمز‘‘ کے سرورق پر عمران خان کی تصویر اور مضمون چھاپ کر مودی کا قد دنیا کے سامنے بونا بنا کر پیش کیا ہے۔

آج کشمیری ان پاکستانی رہنمائوں سے سوال کرتے ہیں کہ جو گھروں میں مودی کو بلا کر ساڑھیاں، آم کے تحفے پیش کرتے تھے۔ بین الاقوامی دوروں میں بیگم، بیٹی حتیٰ کہ نواسی تک کو سرکاری وفد میں پہنچاتے تھے۔ قوم کو جواب دیں کہ کشمیریوں کے ساتھ کیا یہ سلوک ان کی جانب سے مناسب تھا۔ عمران خان پوری پاکستانی، کشمیری قوم آپ کی پشت پر ہے اور اب کشمیریوں کو یقین ہوگیا ہے کہ ان کا وطن ضرور بھارتی غلامی سے آزاد ہوگا۔ مودی کو شکست فاش ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات