ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہے ہیں، نثار کھوڑو
سندھ پاکستان کا خالق ہے، ہم اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، اگر یہ سازشیں بند نہ کی گئیں تو بھرپور طریقے سے مزاحمت کریں گے، پریس کانفرنس
جمعرات 3 اکتوبر 2019 20:36
(جاری ہے)
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صرف صوبائی اسمبلی کو حدود میں تبدیلی کا اختیار ہے ،اس حوالے سے ایم کیو ایم کی کشور زہرا نے قومی اسمبلی میں بل پیش کیا ہے کہ اس کی آئینی حیثیت نہیں ہونی چاہئے جب اٹھارویں ترمیم کے لئے تجاویز مانگی گئی تھیں تو پی ٹی آئی کی طرف سے تجاویز نہیں دی گئی تھیں کیونکہ پی ٹی آئی نے 2008 کے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اٹھارویں ترمیم آئین کو اصل شکل میں لانے کے لئے اہم قدم اٹھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اٹھارویں ترمیم پر من و عن عمل ہونا چاہئے مگر پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم صوبائی خودمختاری پر حملے کر رہے ہیں اور اس میں عمران خان سہولت کار کا کردارادا کر رہے ہیں۔انہوں نے وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم کو فروغ تقسیم پکارتے ہوئے کہا کہ پوری سندھ کی عوام ایم کیو ایم سندھ کے خلاف اس بل کی مذمت کرے گی ایسے نفیس لوگ تو نظریہ پاکستان کو بھی غلطی قرار دے رہے تھے ایم کیو ایم اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہیں صرف پی کا لفظ لگانے سے نفیس بن گئے ہیں۔ فروغ نسیم اور نفیس لوگ مودی کے ایجنڈے پر چلنے والے لوگ ہیں جن کی سہولت کار پی ٹی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعظم اپنی حکومت بچانے کے لئے ایم کیو ایم کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اگر سندھ کی تقسیم کی باتیں کی گئیں تو کسی اور صوبے کی تقسیم کی باتیں شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت اپنی ناکامی اور کمزوریاں چھپانے کے لئے ملک توڑنے کی سازش کر رہی ہے سندھ پاکستان کی ماں ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے مل کر سندھ کی تقسیم کی بات کر رہی ہے۔ سندھ کے خلاف ایسی باتیں اور سازشیں کرنا بند کرو ورنہ نتائج ٹھیک نہیں ہوں گے۔ سندھ کے حوالے سے سندھ کی عوام ایک بات بھی سننے کو تیار نہیں ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کی کشمیر کے معاملے پر صرف تقریر اور بیانات ہیں عملی طورپر عمران خان کشمیر کا سودا کر چکے ہیں۔ کراچی کو کوڑے کے ڈھیر کی باتیں کرنے والے تو ماضی میں آمر پرویز مشرف کے بغل بچے بنے ہوئے تھے اس دور میں اربوں روپے کے فنڈز ملے وہ کہاں خرچ کئے اس کا کوئی آڈٹ نہیں کروایا گیا جب اس کا حساب دیں گے تو پھر سندھ حکومت پر تنقید کرنا۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم سندھ کے متعلق زہرافشانی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ اٹھارویں ترمیم ، صوبائی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے، اٹھارویں ترمیم کی کسی بھی شق کے خاتمے کے لئے حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت کی ضرورت پڑے گی جو کہ ان کے پاس نہیں ہے دو تہائی اکثریت کے بغیر صوبے کے اختیارات چھیننے کا بل قومی اسمبلی میں لانا سندھ کیخلاف سازش ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام نے محرومیوں کو جواز بنا کر صوبے کا مطالبہ کیا تھا جبکہ سندھ خود محروم صوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کو این ایف سی ایوارڈ سے حصہ نہیں مل رہا 2015 سے لے کر اب تک این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا جا رہا۔ نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان کیا جائے اور سندھ کو اس کا حصہ دیا جائےمزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.