Live Updates

18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا،سعید غنی

احتجاج کا یہ سلسلہ عمران نیازی کوایوان وزیراعظم سے نکال کر گھر بھیجنے تک جاری رہے گا. ة موجودہ سلیکٹڈ وفاقی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس میں صرف غریب پریشان نہیں ہے بلکہ متوسط طبقہ، تاجر و صنعتکار سب پریشان ہیں، حکومت کو بددعایں دے رہے ہیں ، پی پی پی کراچی کی تنظیم کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 12 اکتوبر 2019 23:13

18 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف تحریک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2019ء) وزیر اطلاعات و محنت سندھ و پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والا جلسہ عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگا اور احتجاج کا یہ سلسلہ عمران نیازی کوایوان وزیراعظم سے نکال کر گھر بھیجنے تک جاری رہے گا. موجودہ سلیکٹڈ وفاقی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس میں صرف غریب پریشان نہیں ہے بلکہ متوسط طبقہ، تاجر و صنعتکار سب پریشان ہیں اور سلیکٹڈ نیازی حکومت کو بددعایں دے رہے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز پیپلز سیکرٹریٹ میں پی پی پی کراچی کی تنظیم کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویڑن نے جلسہ کے انعقاد کی تیاریوں کا آغازکردیااس سلسلے میں پی پی پی کراچی کی تنظیم کا جنرل باڈی اجلاس ہفتہ پیپلز سیکریٹیریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں کراچی کے تمام اضلاع، سٹی ایریاز، پالیمنٹیرینز، زیلی تنظیموں کے عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس کے شرکائ سے خطاب کرتے ہوے پیپلزپارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کراچی ڈویڑن کراچی میں 18 اکتوبرکوسلیکٹیڈ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف تاریخی جلسہ عام منعقد کرے گی 18اکتوبر کو مزار قائد کے سامنے منعقد کیے جانے والے جلسے سے شام 7بجے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گی.

سعید غنی نے کہا کہ یہ جلسہ عمران نیازی کی سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف تحریک کا نکتہ آغاز ہوگااور احتجاج کا یہ سلسلہ عمران نیازی کوایوان وزیراعظم سے نکال کر گھر بھیجنے تک جاری رہے گا. سعید غنی نے مزید کہا کہ موجودہ سلیکٹڈ وفاقی حکومت وہ واحد حکومت ہے جس میں صرف غریب پریشان نہیں ہے بلکہ متوسط طبقہ، تاجر و صنعتکار سب پریشان ہیں اور سلیکٹڈ نیازی حکومت کو بد دعایں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے جنرل باڈی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18اکتوبر 2007 کو شہید محترمہ بیبظیر بھٹو نے تمام تر خطرات کے باوجود ملک کی بقاء و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کے لیے اس ملک میں قدم رکھا مگر دشمن کو یہ ہرگز گوارہ نہ تھا اور18اکتوبر کی رات یہ المناک حادثہ برپا کردیا گیا ہماری اور اس ملک کی خوش قسمتی ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے یظیر بھٹوکے بہادری کے علم کو تھام کروفاق کی سلامتی کے لیے آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں انکے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں جنرل باڈی اجلاس میں راج عبدالرزاق، شہلا رضا، مرزا مقبول،سردار خان، زوالفقار قائم خانی، ندیم بھٹو، آصف خان،شکیل چوہدری، ایم این اے آغا رفیع اللہ، مرتضی بلوچ، لیاقت آسکانی، ظفر صدیقی، اقبال ساند، خلیل ہوت، جاوید شیخ، اسلم سموں، ساجد جوکھیو، ظفر اقبال،لالہ رحیم، کرم اللہ وقاصی، علی احمد،شاہنہ شیر علی، شاہنہ سعیدہ،نوید بھٹی،راشد خاصخیلی کے علاوہ سٹی ایریاز کے عہدیداروں اور کراچی سے تعلق رکھنے والے پارلیمیٹیرینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی کے تمام سٹی ایریاز میں جنرل ورکر اجلاسوں کے شیڈول ترتیب دیے گئے کراچی کے جنرل باڈی اجلاس میں مزید طے کیا گیا کہ موجودہ حکومت کی معاشی ناکامیوں،مہنگائی، ٹیکسوں کی بھرمار،ناکام خارجہ پالیسی کے بارے میں عوام کی آگاہی کے لیے شہر بر میں پمفلیٹ، ہنڈ بلز تقسیم کیے جائیں گے اور روزانہ کی بنیاد پر پارٹی کے عہدیدار اور ورکرز اپنے اپنے علاقوں میں ریلیاں نکالیں گی13اکتوبر کی شام کومزارقائد کی چورنگی پر ایک بڑا مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کردیا جائے گا جلسے کے لیے قائم کی گئی، میڈیا اینڈ پبلیسٹی، اسٹیج، موبلائزیشن، ٹرانسپورٹ کمیٹیوں نے اپنا کام زور و شور سے شروع کردیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات