Live Updates

مریم اورنگزیب کی زبان پھسل گئی!

ترجمان ن لیگ نے نواز شریف کو چھوٹی ذہنیت کا نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دےدیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 11:14

مریم اورنگزیب کی زبان پھسل گئی!
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر2019ء) ترجمان مسلم لیگ مریم اورنگزیب کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے نواز شریف کو چھوٹی ذہنیت کا نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم قرار دےدیا۔ مریم اورنگزیب وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنا چاہتی تھیں لیکن انہوں نے کہا کہ چھوٹی ذہنیت کا نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ وزیراعظم آج کوٹ لکھپت جیل میں بند ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی انکا ایک جھوٹ پکڑا گیا تھا جب پاکستان مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی قیادت نے شرکت کی لیکن کچھ رہنما شریک نہ ہوئے جن میں محمد زبیر بھی شامل تھے، اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ محمد زبیر اجلاس میں کیوں شریک نہیں تھے تو مریم اورنگزیب نے احسن اقبال کو بتایا کہ وہ کراچی جا سکے ہیں اور احسن اقبال نے وہی جواب دہرا دیا لیکن اب سینئیر صحافی عمر چیمہ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا ہے کہ مریم اورنگزیب کے بیان کے بعد محمد زبیر نجی ٹیوی کے اسلام آباد سٹوڈیو سے پروگرام میں شریک ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ محمد زبیر کا اس حوالے سےکہنا تھا کہ اجلاس میں کیوں شریک نہیں ہوا ، تبصرہ نہیں کروں گا یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے بھی پارٹی اجلاسوں میں کم بلایا جاتا ہے۔ پارٹی اجلاس میں چند لوگوں نے جانا ہوتا ہے اس میں ہزاروں لوگ تو نہیں جاسکتے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سیاستدانوں کی زبان پھسلتی رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان بھی کئی بار غلطی کر چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم نے اقوامِ متحدہ میں خطاب کے دوران کہا تھا کہ ’’وزیراعظم کے بیان ’’القاعدہ اور طالبان کو پاک آرمی اور آئی ایس آئی نے تریت دی‘‘جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کی زبان پھسل گئی تھی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم نے صاحبہ کہہ دیا تھا اس حوالے سے بھی کہا گیا کہ انکی زبان پھسل گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات