Live Updates

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ قابل مذمت،پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں،

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں عمران خان کی تقریر اچھی تھی ،پیپلز پارٹی کسی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دے گی ،نفیسہ شاہ کی پریس کانفرنس

پیر 21 اکتوبر 2019 23:18

لاہور۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی مرکزی سیکر ٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے‘ ہم بھارتی فوج کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں‘فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا‘ ہم پاکستانی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہ گزشتہ روز پارٹی رہنماؤں حیدر زمان قریشی ،منور انجم اوربیرسٹر عامر حسن کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی شخصیات کو جیلوں میں ڈالیں تو انسانی حقوق اور جیل رولز کو بھی مدنظر رکھیں‘آصف علی زرداری کی صحت خراب ہے دل کی رپورٹس پر نظر ثانی کریں کس طرح ان کی دیکھ بھال کرنی ہے۔ ڈاکٹرکی رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کی صحت تشویشناک ہے ان کو ہسپتال میں داخل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو اور زرداری نے آئین کی بات کی، زرداری نے بلوچستان سے معافی مانگی اور حقوق دئیے ۔

کے پی کے کو شناخت دی، پارلیمنٹ کی حاکمیت کی بات کی. انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں کشمیر کے ایشو پر عمران خان کی تقریر اچھی تھی ۔ پیپلزپارٹی اپوزیشن کے ساتھ ہے اے پی سی کے ذریعے فیصلے ہوتے ہیں۔ لاڑکانہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے گھوٹکی کا الیکشن جیتا لیکن لاڑکانہ الیکشن میں ہارنے سے متعلق پارٹی کے اندر وجوہات بھی جاننے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی غیر جمہوری قوت کا ساتھ نہیں دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات