محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان

ہفتہ 2 نومبر 2019 12:05

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، وسطی/ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ گرد آلود ہوائیں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ شمالی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق (آج) اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں سرد رہے گا تاہم شمالی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور شمالی علاقوں میں بلند پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں سرد رہا اور بالائی خیبر پختونخوا، دادو، قلات کے اضلاع میں کہیں کہیں جبکہ لاڑکانہ، میرپور خاص، کوئٹہ، زیارت، ژوب، لسبیلہ، خضدار، راولپنڈی، رحیم یار خان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش دیر میں 26 ملی میٹر، درویش 26، میرکھانی 21، کالام 18، سیدوشریف 12، مالم جبہ10، چترال 9، چراٹ، پاراچنار 5، پشاور 3، تخت بھائی2، بالا کوٹ ایک، دادو 21، جیکب آباد 4، موہنجودڑو، لاڑکانہ، چھور، سکھر، روہڑی 2، میرپورخاص ایک، قلات 10، کوئٹہ 6، ژوب 6، لسبیلہ 2، خانپور 5 اور اٹک میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کہ صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق کالام میں درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ، سکردو 3 اور درویش میں 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔