Live Updates

نواب عاشق حسین قریشی نماز جنازہ کے بعددربار حضرت بہاء الدین زکریا ؒکے احاطنہ میں سپرد خاک

ہفتہ 2 نومبر 2019 21:19

ملتان ۔ 02 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے نواب عاشق حسین قریشی مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز دربار حضرت بہاء الدین زکریا کے احاطہ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو دربار کے احاطہ میں سپرد خاک کیا گیا۔

نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جن میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ وزیر مملکت شہریار آفریدی ‘ سید فخر امام ‘ مخدوم مرید حسین قریشی ‘ ملک عامر ڈوگر ‘ سید حسین جہانیاں گردیزی ‘ ڈاکٹر اختر ملک ‘ مخدومزادہ زین حسین قریشی ‘ ابراہیم خان ‘ پیر ظہور قریشی‘ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شا ہ‘ ظہیر الدین علیزئی ‘ ندیم قریشی ‘ حاجی جاوید اختر انصاری‘ میاں طارق عبداللہ ‘ ملک سلیم لابر ‘ سید علی حیدر گیلانی‘ سید تنویر الحسن گیلانی‘ پیر عارف زمان قریشی‘ پیر حیدر زمان قریشی‘ رانا عبدالجبار ‘ ملک اسرار اعوان ‘ ملک عاطف مظہر راں ‘ تنویر اقبال ‘ ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک ‘ سی پی او ملتان زبیر دریشک‘ انیس اے شیخ ‘ تنویر اے شیخ‘ خواجہ فاضل ‘ اعجاز جنجوعہ ‘ خالد جاوید وڑائچ‘ مظہر مہے ‘ فہد سانگی ‘ آغا فر خ‘ سبطین رضا لودھی‘ ڈاکٹر صدیق خان قادری ‘ حافظ اقبال خان خاکوانی‘ سید احمد مجتبیٰ گیلانی ‘ سید مظہر عباس گردیزی ‘ سید زاہد حسین گردیز ی ‘ بریگیڈیئر مقصود قریشی‘ ڈاکٹر الطاف قریشی‘ مخدوم غوث انور شاہ ‘ مخدوم عالمین انور شاہ ‘ علامہ ناصر میاں خان ‘ خواجہ یونس ‘ پیر علی حسین شاہ ‘ مخدوم حسن رضا مشہدی ‘ سجاد گل ‘ پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی ‘ مخدوم شعیب اکمل ہاشمی‘ ارشد حسین ارشد ‘ شاہد مظفر ‘ سید عمران حید رگردیزی ‘خواجہ سلیمان صدیقی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ سید احمد فاروقی نے پڑھائی ‘وزیر خارجہ مخدوم شاہ قریشی ‘ علامہ حسین شیرازی‘ قاری ناصر میاں اور علامہ سعید احمد فاروقی نے دعا مغفرت کروائی۔قبل ازیں نواب عاشق حسین قریشی مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری سرور ‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ‘ مشیر تجارت رزاق دائود ‘ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی ‘ علیم ڈار ‘ میاں یوسف صلاح الدین ‘ حفیظ اللہ نیازی ‘ سید ابن حسین ‘ صوبائی وزرا ء‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کروائی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات