تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی مسئلہ نہیں بلکہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام تنازعہ کے اصل اور بنیادی فریق ہیں، راجہ فاروق حیدر
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں، کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لئے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرے ،وزیر اعظم آزادکشمیر
جمعہ 8 نومبر 2019 22:48
(جاری ہے)
وزیر اعظم نے ممبران پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہندوستانی ریاستی دہشت گردی مقبوضہ جموں کشمیر تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ ہندوستان نے اسے سیز فائر لائن علاقوں تک بڑھا دیا ہے اور آئے روز آزاد جموں وکشمیر کی سول آبادی کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے ، سیز فائر لائن پر روزانہ کی بنیاد پر بلا اشتعال فائرنگ ہندوستانی فورسز کا معمول بن چکا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز خواتین کی عصمت دری کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہیں۔ 22اضلاع میں سے 06 اضلاع میں 6000 سے زیادہ گمنام اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، جبکہ قتل عام اور اجتماعی عصمت دری کے بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں، ہندوستانی حکومت کے یہ تمام اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین ترین جرائم ہیں جن کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو نوٹس لینا چاہے۔وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ممبران پارلیمنٹ کو آگاہ کیا کہ ہندوستانی فورسز کی فائرنگ اور شدید گولہ باری کی وجہ سے سیزفائر لائن والے علاقوں میں شہری آبادی کے لوگ انتہائی خطرے میں زندگی گزار رہے ہیں اور جانی اور معاشی نقصان برداشت کررہے ہیں۔ہندوستانی گولہ باری سے سول آبادی کے مکانات تباہ ہو رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ''سیزفائر لائن والے علاقوں پر ہندوستانی افواج کا اصل ہدف خواتین، بچے، صحت کے مراکز اور اسکول ہیں۔ہندوستانی جارحیت اور آئے روز فائرنگ کی وجہ سے سیزفائر لائن پر بسنے والے لوگ محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کر رہے ہیں۔''وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے سیزفائر لائن کے دونوں اطراف غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے، جو علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں حق خودارادیت کے لئے جدوجہد مکمل طور پر کشمیریوں کی اپنی تحریک ہے۔ریاست جموں وکشمیر کے عوام اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 13 اگست 1948 اور 5 جنوری 1949 کی اقوام متحدہ کی قراردادں پر ہندوستان اور پاکستان کے دونوں ممالک ان پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر نے مزید کہا کہ ''تنازعہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام اس تنازعہ کے اصل اور بنیادی فریق ہیں۔انہوں نے عالمی برادری پر روز دیا کہ وہ مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لئے اپنا فیصلہ کن کردار ادا کرے ۔شیراز راٹھورمزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.