کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،کشمیر کا مسئلہ جب تک دنیا کے ایوانوں میں نہیں جائے گا،دنیا کی توجہ کا مرکز نہیں بنے گا،مشعال ملک

جمعہ 15 نومبر 2019 17:37

کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے،کشمیر کا مسئلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئر پرسن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، حکومت پاکستان کشمیریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا ایک گروپ بنائے جو ہندوستانی بربریت کو انٹرنیشل سطح پر اجاگر کرے ، کرفیو ہٹتے ہی کشمیری بھارتی اقدامات کے خلاف مذمت کریں گے، ہندوستان نے کرفیو اٹھتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہانا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ حکومت پاکستان کشمیریوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا ایک گروپ بنائے جو ہندوستانی بربریت کو انٹرنیشل سطح پر اجاگر کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرفیو ہٹتے ہی کشمیری بھارتی اقدامات کے خلاف مذمت کریں گئے۔

ہندوستان نے کرفیو اٹھتے ہی کشمیریوں کا خون پانی کی طرح بہانا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی حکومت نے تمام حریت قیادت کو نظر بند کر رکھا ہے۔ بھارت نے کشمیر میں تمام پولٹیکل سرگرمیوں پر پاپندی عائد کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ جب تک دنیا کے ایوانوں میں نہیں جائے گا،دنیا کی توجہ کا مرکز نہیں بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج بیجھیں۔