Live Updates

فضل الرحمن پلان چار سو بیس لائے ،پندرہ دن کے پلان نو دو گیارہ کے تحت واپس چلے گئے ‘ فیاض الحسن چوہان

کشمیر کی وجہ سے بھارت سے تجارت ختم ہے ،آڑھتی سبزیاں خود مہنگی کر رہے ہیں ‘ صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 18 نومبر 2019 18:06

فضل الرحمن پلان چار سو بیس لائے ،پندرہ دن کے پلان نو دو گیارہ کے تحت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) صوبائی وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قومی اورجمہوری اداروں کے خلاف پلان چار سو بیس لائے لیکن پندرہ دن کے پلان نو دو گیارہ کے تحت واپس چلے گئے ،مارچ اور دھرنے کی ناکامی کے بعد مولانا دل کے ہزار ٹکڑیں ہوں گے درد اپنوں سے ملا ہے گنگناہیں گے ،نارروال کے سقراط اور آل شریف کے منشی احسن اقبال نے عمران خان سے متعلق گھٹیا اور نا زیبا باتیں کیں ۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی عظمت ہے کہ انہوں نے نوازشریف کو علاج کیلئے اجازت دی ،آل شریف کے گماشتے احسان مندی کا جواب ایسے دے رہے ہیں جو افسوسناک ہے ،ہم شورٹی بانڈ چاہتے تھے کیونکہ یہ اللہ کے گھر بیٹھ کر معاہدے پر جھوٹ بولتے رہے ،حسین نواز ،حسن نواز،سلمان شہباز ،علی عمران اوراسحاق ڈار بھاگ چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

آٹھ ہفتے بعد حکومت کی اجازت سے ہی معیاد میں اضافہ ہوگا ،نوازشریف باہر جا کر علاج کروائیں ،ان کا صحتمند ہونا عوام اور حکومت کیلئے ضروری ہے ،صحتمند ہونے سے ہی اربوں ڈالر واپس آئیں گے ۔ وزیر اعظم سے لے کرورکرز تک چاہتے ہیں نوازشریف صحتیاب ہوں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او دوں گا نہ ملے گا،شورٹی بانڈ اس لئے مانگ رہے تھے کہ واپس آ جائیں ،اب نوازشریف نہیں آئیں گے تو ہائیکورٹ سے توہین عدالت کی کارروائی شروع ہو گی ،نوازشریف شہبازشریف پابند ہو چکے ہیں اب دو نمبری کی کھانسی نہیں کر سکیں گے ،تین سالوں میں آل شریف کی اندرون و بیرون ملک جو بے عزتی ہوئی اسے دیکھ کر شجاعت صاحب نے کہاکہ وزیر اعظم بننے کیلئے اب کوئی نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر زرداری صاحب کہیں گے طبی سہولیات نوازشریف جیسی ہوںتو عدالت اس پر فیصلہ کر ے گی ،،پمز میں ان کا علاج ہو رہاہے حکومت انہیں بہترین علاج مہیا کررہی ہے ، اعتزاز احسن صوبائیت کی بات نہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پروڈکشن آرڈر کے ذریعے حمزہ اور سلمان اسمبلی میں آئے جس کا کریڈٹ عمران خان اور پرویز الٰہی کو جاتا ہے ،ماضی میں دس سال تک پروڈکشن آرڈر قانون نہیں بننے دیا گیا،پروڈکشن آرڈر میں واضح ہے سپیکر اجازت دے سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی فارمنگ کی ہے ،جانتا ہوں سردیوں میں روایتی فارمنگ ختم ہو جاتی ہے ، بے موسمی سبزیاں جنوری فروری میں آتی ہیں ،پہلے بھی سبزیاں اس موسم میں مہنگی ہوجاتی ہیں ،کشمیر کی وجہ سے بھارت سے تجارت ختم ہے ،آڑھتی خود مہنگا کررہے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات