مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل مٹی کے تودے تلے آنے کے باعث ہلاک ہو گیا

اتوار 15 دسمبر 2019 23:10

مقبوضہ کشمیر، بھارتی پولیس کا ڈپٹی انسپکٹر جنرل مٹی کے تودے تلے آنے ..
جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کا ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل( ڈی آئی جی ) شیلندر کمار سنگھ سرینگر جموں شاہراہ پر ضلع رام بن کے علاقے میں مٹی کے تودے تلے آنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شیلندر کمار سنگھ سینٹرل ریزرو فورس (سی آر پی ایف )کے ایک قافلے کے ہمراہ مقبوضہ وادی کی طرف جارہا تھا کہ خونی نالہ کے قریب انکی گاڑی مٹی کے تودے کی زد میں آگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا جبکہ انکا سیکورٹی افسر شدید زخمی ہو گیا۔