سرینگر: محبوبہ مفتی کی بیٹی کو حراست میں لے لیاگیا،گھر جانے والے تمام راستے بند

التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا

جمعرات 2 جنوری 2020 22:55

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو سری نگر میں ان کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے نفاذ کے بعد سے مقبوضہ وادی میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور مودی سرکار کی جانب سے حریت رہنماؤں سمیت سیکڑوں سیاسی کارکنوں کو حراست یا پھر نظربند کررکھا ہے۔

(جاری ہے)

[ رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کو بھی حراست میں لے لیا ہے، التجا کو ان کے گھر سے حراست میں لیا گیا اور بھارتی فورسز نے انہیں حراست میں لینے کے بعد ان کے گھر جانے والے تمام راستے بند کردیے ہیں۔التجا مفتی نے آج پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہیں حراست میں لیا گیا اور میڈیا کو بھی ان کی حراست سے متعلق کوریج کی اجازت نہیں دی گئی۔اس سے قبل التجا مفتی نے امریکی نشریاتی ادارے (سی این این) کو انٹرویو میں کہا تھا کہ بھارتی جبر کے خلاف آواز اٴْٹھانے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔