مقبوضہ کشمیر : میر واعظ کاعالمی سطح پر مسئلہ کشمیر پر ملنے والی حمایت پر اظہار اطمینان

اتوار 19 جنوری 2020 20:40

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2020ء) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورموں کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ملنے والی حمایت اور اس مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حوالے سے بھارت اور پاکستان پر ڈالے جانے والے دبائو پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے آج شام سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اوردیگر عالمی ادارے یہ تسلیم کرتے ہیں کہ کشمیر ایٹمی طاقت کے حامل دو ملکوں کے درمیان ایک فلیش پوائنٹ ہے جسے اگر حل حل نہیں کیا گیا تو یہ انتہائی تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے فوجی طاقت کے بل پر ہرگز حل نہیں کیا جاسکتالہذا دونوں ملکوں کو اپنی دوریاں ختم کر کے اس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔ میر واعظ نے مزید کہا کہ جبر و استبدا کی کارروائیوں، تاجروں ،وکلا ، بچوں ،سول سوسائٹی کے ارکان اور دیگرلوگوں کوجیلوں میں ڈالنے سے کشمیر میں امن نہیں آئے گابلکہ اس سے لوگ مزید مشتعل ہونگے۔