چودھری پرویز الٰہی کوعمران خان وزیراعلیٰ بنانا چاہتے ہیں، امجد شعیب
پی ٹی آئی کے کچھ رہنماء بڑی رکاوٹ ہیں، کچھ لوگ وزیراعظم کو خبردار کررہے ہیں، کہ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنا یا گیا تو الیکشن میں سارا فائدہ مسلم لیگ ق کو ہوگا۔سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب کا تبصرہ
ثنااللہ ناگرہ اتوار 19 جنوری 2020 22:15
(جاری ہے)
کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے یہ پنجاب کے کیلئے بہتر بھی ہوگا، وہ وزیراعلیٰ بن کے اپنی جماعت کو بھی پنجاب میں تنظیم نوکرنا چاہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی نہیں چاہے گی مسلم لیگ ق پنجاب میں منظم ہوجائے۔
اور ق لیگ ان کے لیے چیلنج بن جائے۔ پارٹی میں بہت سارے لوگ وزیراعظم کو خبردار بھی کررہے ہیں، کہ آج اگر آپ ان کو وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں لیکن الیکشن میں سارا فائدہ مسلم لیگ ق کو ہوگا،پی ٹی آئی کو اس کا فائدپ نہیں ہوگا۔واضح رہے مسلم لیگ ق کے رہنماء کامل علی آغا بھی اس طرح کے جذبات کا اظہار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کہتے پرویز الٰہی کووزیراعلیٰ بنا دیں، ان کو تکلیف ہوتی ہے، یہ سمجھتے ہیں کہ شاید یہ افواہیں ہم پھیلا رہے ہیں، میرے بھائی ہم کچھ نہیں کروا رہے،ہم اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بیڈ گورننس بڑھتی چلی جارہی ہے، جہاں گڈ گورننس ہونی چاہیے تھی وہاں بیڈ گورننس ہورہی ہے۔چور اب سادھو بننا شروع ہوگئے ہیں بڑے بڑے ڈاکو چور لٹیرے،منشیات فروش خود کو ولی اللہ بنا کر پیش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب پنجاب کے لوگ یہ کہتے ہیں چودھری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنا دو، پھر ان کو تکلیف ہوتی ہے، پھر یہ سمجھتے ہیں کہ شاید ہم سب کچھ کروا رہے ہیں۔لیکن میرے بھائی ہم کچھ نہیں کروا رہے، ہم تودوستوں کے دوست ہیں، ہم اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ق چاہتی ہے کہ یہ مینڈیٹ پورا کریں، ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.