مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کراچی ڈویژن کے زیراہتمام 5فروری یوم یکجہتی کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائیگا

اتوار 26 جنوری 2020 20:35

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کراچی ڈویژن کے زیراہتمام 5فروری یوم یکجہتی کے حوالہ سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گااس تقریب کا انعقاد مسلم لیگ ہاوس کارساز میں ہوگا اس پروگرام کی تیاری کے حوالہ سے ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کراچی ڈویژن راجہ فراز حنیف خان ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن سردار عامر رضا ایڈوکیٹ ،سیکرٹری نشر واشاعت مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن سردار صغیر خان سمیت عہدے دارن اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پروگرام کے حوالہ سے مشاورت کی گئی اجلاس کے بعد راجہ فراز حنیف،سردار عامر رضا ایڈوکیٹ اور سردار صغیر خان نے میڈیا کیساتھ گفتگو میں بتا یا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جائے گا اس حوالہ سے باہمی مشاروت سے طے ہوا ہے کہ اس دن کی مناسبت سے تمام سیاسی سماجی جماعتوں کراچی بھر میں مقیم کشمیر ی کمیونٹی کے نمائندو ں سول سوسائٹی تاجر برادری سمیت یہاں مقیم پاکستان اور کشمیریوں کو مدعو کیا جائے گا اور کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس بار یہ دن اور اہمیت کا حامل ہوچکا ہے کہ بھارت نے پانچ ماہ سے زائد ہوچکے مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاون کیا ہوا ہے اس وقت کشمیریوں کو پہلے سے زیادہ یکجتی کی ضرورت ہے ۔دنیا کو اس حوالہ سے دیانتداری کیساتھ اس مسئلہ کے حل کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے اگر مسئلہ کی حساسیت کو جاننے کے باوجود اقدامات نہ کیے گئے تو پھر اس خطہ کا امن کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اس حوالہ یواین او دہرا معیار ختم کرے اور مسئلہ کو حل کے لیے اقدامات کرے ۔اس حوالہ سے سوشل و پرنٹ میڈیا کے ذریعے اس دن کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کردی گئی ہے ۔یوم یکجتی کے حوالہ سے صدر مسلم لیگ ن سندھ وبلوچستان زون سردار شیراز خان نے کہا اس وقت کشمیر پر مکمل لاک ڈاون ہے انسانیت سسک رہی ہے دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے عالمی فورم کی نے حسی اور مسلمانوں کے ساتھ دوہرا معیار سمجھ سے بالاتر ۔

کشمیر کا مسلہ حل کیے بغیر اس خطہ کا امن ممکن نہیں کراچی سمیت پاکستان میں موجود کشمیری کمیونٹی کسی صورت اپنے مظلوم بھائیوں کو اکیلے نہیں چھوڑیں اور ان کی آزادی کی جدوجہد کا ساتھ دیتے رہیں گئے ۔بھارت کسی صورت اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا دنیا کو اپنی سست مہری کو توڑ کر کشمیریوں کی حمایت کرنا ہوگی حق خوداردایت کا جو وعدہ دنیا نے کشمیریوں کیساتھ کیا ستر سالوں سے اس کو پورا نہ کر کے ناانصافی کی 5فروری کو لیگی عہدے داران کارکنان کیساتھ ساتھ دیگر جماعتوں کے کارکن اور سول سوسائٹی اس تقریب میں شامل ہوکر کشمیریوں سے بھرپور اظہار یکجتی کریں ۔

مسلم لیگ ن یوتھ وینگ سندھ وبلوچستان زون کے صدر راجہ آفتاب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر کب تک کشمیریوں کیساتھ صرف یکجہتی پر ہی اکتفا کیا جائے گا یا ان کے اس مسئلہ کوحل بھی کیا جائے گا 5فروری کو کشمیری کمیونٹی بالخصوص اور رتمام سول سوسائٹی کراچی میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بھرپور شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں کا ساتھ دیں ۔صبح آزادی اب دور نہیں ہے ۔