بلاول بھٹو نے بچوں کے ساتھ ریپ کے مجرموں کے لیے سزائے موت کی مخالفت کر دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث مجرموں کو عمر قید سزا دینے کی حمایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 4 فروری 2020 17:25

بلاول بھٹو نے  بچوں کے ساتھ ریپ کے مجرموں کے لیے سزائے موت کی مخالفت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-04فروری2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے ساتھ ریپ کے مجرموں کے لیے سزائےموت کی مخالفت کر دی ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا کہ رکن قومی اسمبلی بلاول بھٹو نے بچوں پر جنسی حملوں میں ملوث مجرموں کے لیے سزائے موت کی مخالفت کی ہے۔نفیسہ عنایت اللہ خان خٹک نے کمیٹی کو بتایا کہ بلاول بھٹو جو قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چئیرمین ہیں،وہ بچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث مجرموں کے لیے عمر قید کی سزا دینے کے حق میں ہیں۔

کمیٹی کو بچوں کے ساتھ بدسلوکی میں ملوث مجرموں کے لیے مختلف ممالک میں رائج قوانین کے بارے میں بتایا گیا۔جب کہ دوسری جانب خیبرپختونخوا میں بچوں سے زیادتی میں ملوث افراد کے خلاف سزاؤں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں عمر قید کی سزا میں کسی قسم کی معافی نہ دینے اور سزا موت کی صورت میں مجرموں کی پھانسی کی ویڈیو اور آڈیو بنا کر تشہیر کی تجاویز دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر سماجی بہبود ہشام انعام اللہ کی زیر صدرات صوبائی اسمبلی کی ذیلی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ تجاویز دی گئیں۔ذیلی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر ایکٹ 2010 میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز کو بھی حتمی شکل دی گئی۔کمیٹی نے اپنی تجاویز میں کہا کہ بچوں سے ذیادتی میں ملوث افراد کی سزاؤں میں کسی قسم کی معافی نہیں ہوسکے گی اور عمر قید کی سزا طبعی موت تک کی ہوگی جب کہ سرعام پھانسی کی بجائے سزائے موت پانے والے مجرموں کی پھانسی کی ویڈیو اور آڈیو بنا کر اس کی تشہیر کی جاسکتی ہے۔

کمیٹی نیبچوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی ہراسانی یا زیادتی کے مرتکب افراد کو کسی بھی تعلیمی ادارے میں ملازمت نہ دینیکی بھی تجویز دی۔اس کے علاوہ کمیٹی نے پورنو گرافی میں ملوث افراد کے لیے 14 سال تک قید کی سزا اور 50 لاکھ روپے تک کے جرمانے تجویز دی ہے۔