مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے‘محمود احمد ملک

دنیا بھر کی طرح سندھ میں مقیم دس لاکھ کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں

جمعہ 14 فروری 2020 13:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2020ء) چیئرمین پاک کشمیر ویلفیئر ٹرسٹ کراچی وسینئر نائب صدر تحریک تحفظ حقوق سندھ محمود احمد ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں یکجہتی کشمیر منا کر دنیا بھر کے منصفوں کو پیغام دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی مسئلہ بن چکا ہے دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

جس سے ایشیاء کا امن تباہ ہو جائے گا۔دنیا بھر کی طرح سندھ میں مقیم دس لاکھ کشمیری مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تنا ظر میں حکومت پاکستان اقدام اٹھائے تا کہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق حق خو دا رادیت مل سکے مسئلہ کشمیر تین سپر طاقتوں کے ما بین پھنس چکا ہے جنگ و جدل مسئلہ کا حل نہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تین سپر طاقتیں کشمیر کے تنا زعہ کا با وقار حل تلاش کریں مقبو ضہ کشمیر میں بھارت نے جو ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے اس کی پوری دنیا میں مثال نہیں ملتی ۔تعجب ہے کہ ایران ،شام ،اور امریکہ کے اختلا فات پر پوری دنیا مرکوز ہوئی لیکن مقبو ضہ کشمیر میں جو لا قا نو نیت مودی سرکار نے نافذ کر رکھی ہے اس پر امبیسٹی انٹر نیشنل اقوام عالم اور اقوام متحدہ نے مکمل طور پر آ نکھیں بند کی ہوئی ہیں جس سے ظا ہر ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ مظلوم ،محکوم اور مجبور اقوام کی آ زادی اور تنازعات کے حل کے لئے قائم نہیں ہوا بلکہ یہو دیوں کے عزائم کی تکمیل کے لئے قائم کیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کی وحدت کی بحالی کے لئے پاکستان کے حکمرانوں کو پہل کرنی چاہئے تا کہ بھارت کے عزائم ناکام ہو سکیں کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق اقوام متحدہ دلائے ۔