
ایف بی آر نے پنجاب اور سندھ میں 25 سیاست دانوں کے خلاف تحقیقات تیز کردی
مذکورہ سیاستدانوں نے 2 صوبوں میں 71 بے نامی داروں کے نام پر ہزاروں کینال بے نامی زمینیں اور اثاثے رجسٹرڈ کر رکھے ہیں، رپورٹ
اتوار 16 فروری 2020 14:40

(جاری ہے)
اسلام آباد زون میں ایک لاکھ 25 ہزار کینال سے زائد بے نامی زمین سے متعلق ایک اور کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس کا تعلق شریف خاندان سے بتایا جارہا ہے۔
حکام اسلام آباد زونز میں زیرِ تفتیش دیگر 3 کیسز میں تفصیلات کو سامنے نہیں لارہے ، ذرائع نے تصدیق کی کہ دیگر 3 کیسز میں بھی سیاست دان ہی شامل ہیں اور 5مقدمات میں کل 10 بے نامی دار ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا کہ کراچی زون میں زیر تفتیش 5 کیسز اور لاہور زون میں زیرِ تفتیش 15 مقدمات میں سے کسی ایک میں اب تک کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ لاہور زون راولپنڈی ڈویڑن کے علاوہ پورے پنجاب کا معاملہ دیکھتا ہے جبکہ کراچی زون، پورے سندھ اور بلوچستان کے معاملات دیکھتا ہے۔اسلام آباد زون پر اسلام آباد، خیبر پختونخوا اور سول ڈویژن راولپنڈی کی ذمہ داری عائد ہے،ان تمام میں سے، لاہور میں 39 اور کراچی میں 24 بے نامی داروں کو 90 شو کاز نوٹسز جاری کیے جاچکے ہیں۔15 ارب روپے پر مشتمل اومنی گروپ کے اثاثوں، جس کے 45 مالکان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، سے یہ کیسز الگ ہیں۔خیال رہے کہ اب تک بے نامی ایکٹ کے تحت 10 ریفرنسز دائر کیے جاچکے ہیں،زیادہ تر ہائی پروفائل کیسز جن میں 25 سیاست دان ملوث ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے اقدام کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے ملک بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے علاقوں میں بے نامی اثاثوں کو رپورٹ کرنے کے احکامات کے بعد ضلعی لینڈ ریونیو اتھارٹیز کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سے سامنے آئے،28 اگست 2019 کو صوبائی حکومتوں کو بھیجے گئے ایک خط میں وزیر اعظم عمران خان نے بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی تھیں جس کے جواب میں گزشتہ 5 ماہ میں خیبرپختونخوا اور دیگر صوبوں کی جانب سے بھرپور ردعمل نہیں دیا گیا تھا۔خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور اور ضلع ٹانک میں تھوڑی بہت بے نامی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔پنجاب میں صوبے بھر میں72 ارب 79 کروڑ روپے کے 28 ہزار 6 سو 7 کینال پر مشتمل 228 بے نامی جائیدادوں کی 13 اضلاع، بہاولنگر، بہاولپور، چنیوٹ، خوشاب، ملتان، ننکانہ صاحب، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پاک پتن، گجرات، حافظ آباد، فیصل آباد اور لاہور میں نشاندہی کی گئی تھی۔سندھ میں بھی ضلعی حکام نے زیادہ جائیدادوں کی نشاندہی نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ حکومت نے اسلام آباد میں 3 بے نامی زونز قائم کیے ہیں جن میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی زونز شامل ہیںجو کیسز کی تحقیقات کرتے ہیں اور ریفرنسز فائل کرتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.