آئندہ دنوں اسلام آباد میں سیاسی تلخی بڑھ جائے گی، ڈاکٹر شاہد مسعود

اس وقت حکومتی نظام جمود کا شکار ہے، غیریقینی کی فضاء ہے، لیکن ریاستی معاملات زیادہ عرصے تک جمود کا شکار نہیں رہ سکتے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 16 فروری 2020 22:19

آئندہ دنوں اسلام آباد میں سیاسی تلخی بڑھ جائے گی، ڈاکٹر شاہد مسعود
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2020ء) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں اسلام آباد میں سیاسی تلخی بڑھ جائے گی، اس وقت حکومتی نظام جمود کا شکار ہے، غیریقینی کی فضاء ہے،لیکن ریاستی معاملات زیادہ عرصے تک جمود کا شکار نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں سیاسی تلخی بڑھتی جا رہی ہے۔

اگلے 10دنوں میں واضح ہوجائے گا کہ اقتدار کے ایوانوں میں اور حکومتی ایوانوں سے باہر یہ کشیدگی کیا رخ اختیار کرتی ہے۔ اس وقت حکومتی نظام جمود کا شکار ہے، غیریقینی کی فضاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی امور جس کے تحت ہمیں بڑے فیصلے کرنے ہیں، افغانستان میں کیا حالات ہیں، مشرق وسطیٰ میں کیا حالات ہیں، سی پیک میں ہمیں فیصلے کرنے ہیں کہ آئی ایم ایف اگر شرائط مانتا ہے یا نہیں تو اس حوالے سے ہمیں کیا کرنا ہے؟ اس وقت ریاست کے معاملات زیادہ عرصے تک جمود کا شکار نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

واضح رہے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 19 مارچ کو لاہور میں بڑا جلسہ عام کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومتی لوگوں کی سیاسی مخالفین کو ماسوائے گالیاں دینے کے کوئی کارکردگی نہیں ، مہنگائی کے خلاف مشترکہ احتجاج کیلئے پیپلزپارٹی اور جے یو آئی (ف)سے اتفاق رائے پیدا کریں گے۔

اٹھارہ میں حکومت نے صرف نام تبدیل کرکے ہمارے منصوبے کا افتتاح کیا ہے ،حکومت کے ترجمان اور مشیران بتائیں اس عرصے میں کن کن منصوبوں کو شروع کیا گیا۔ ہماری قیادت کے خلاف فردوس عاشق اعوان اچھے الفاظ کا چناؤ کریں وگرنہ ایسے الفاظ کہہ دئیے تو حلقے میں نہیں جا سکیں گی ۔ پیپلزپارٹی نے بھی سال 2020ء کو تبدیلی کا سال قرار دیا ہے۔