Live Updates

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ حکومت کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کرینگی، ایم کیو ایم بھی ساتھ ہے ،

مولانا فضل الرحمن نے اگر دھرنا دیا تو قانون حرکت میں آئے گا ،ْکراچی سرکلر ریلوے بارے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرینگے، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 22 فروری 2020 16:30

پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ حکومت کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کرینگی، ایم کیو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ حکومت کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں کرینگی، ایم کیو ایم بھی ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمن اگر دھرنے کیلئے آئے تو قانون حرکت میں آئے گا اور دھر لیا جائے گا ،ْ کراچی سرکلر ریلوے کے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کریں گے، اگر کوئی سیاست کر کے دل پشوری کرنا چاہتا ہے تو کرے ۔

وہ ہفتہ کے روز ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اس وقت ہماری اپوزیشن مہنگائی ہے جس پر قابو پانے کیلئے عمران خان ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومت سے کوئی لڑائی نہیں، وہ صرف اب ٹی وی پروگرام ہی کر یں گے، اگر وہ نیب آرڈیننس مل کر بنا سکتے ہیں تو حکومت کیلئے بھی آسانی پیدا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مریم نواز کے باہر جانے کے راستے میں کابینہ رکاوٹ ہے ، اگر وہ لندن جاتی ہیں تو اپوزیشن کی سیاست میں بھی تبدیلی آئے گی اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو بھی اپنی سیاست کے بارے سوچنا پڑے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کیا جائے ،ملک میں آٹے کا بحران حکومت کے خلاف سازش تھی البتہ چینی کا بحران موجود تھا جن کے ذمہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،ْ بھارتی سرکار نے شہریت بل اور دیگر اقدام کر کے کشمیر کے مسئلہ کو زندہ کیا ،ْ بھارت میں مسلمان لڑکیاں پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہیں ،ْ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کی طرف سے گرے لسٹ میں موجودگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہماری معاشی ٹیم اس سلسلہ میں بہت کوششیں کر رہی ہے تا ہم پاکستان پر لوگ بین الاقوامی دبائو چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہم ایک سمت میں چلیں ،ْ انہوںنے کہاکہ چین ہمارا ازلی ابدی دوست ہے اور ہم چین کی دوستی سے دوری کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔

ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ تیز گام ایکسپریس حادثہ کے 65 متاثرین کو معاوضہ مل چکاہے جبکہ باقی 8 لوگوں کے خاندانی مسائل ہیں ان کے حل کے بعد ان کو بھی معاوضہ مل جائے گا۔انہوںنے کہاکہ ریلوے میں پنشن کے معاملہ پر کابینہ کی کمیٹی بن چکی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ دیگر محکموں کی طرح ریلوے کی پنشن بھی حکومت اپنے ذمہ لے تو ریلوے کا خسارہ کم ہو جائے گا ۔

انہوںنے کہاکہ ریلوے مزدوروں کی تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ بھی کابینہ میں لیکر گئے، کوشش ہے کہ ان کی بھی تنخواہیں بڑھیں۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے کی 389 ایکڑ اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی گئی جس کی مالیت 50 ارب روپے ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ ہم ریلوے کا خسارہ اسی سال ہی کم کریں گے، فریٹ ہمارا ٹارگٹ سے زیادہ ہے، امسال فریٹ اور لینڈ ہمارا ٹارگٹ ہے ،ْ 24 فروری سے گوجرانوالہ ،ْ لاہور کے درمیان شٹل ٹرین چلا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نالہ لئی پراجیکٹ کے حوالے سے بھی چینی کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اپریل کے آخر تک ہم اپنی کوچز کونئی شکل دینے والے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات