سی پیک میں شمولیت سے ریاست میں معاشی انقلاب آئے گا،

کشمیری پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

منگل 10 مارچ 2020 18:45

سی پیک میں شمولیت سے ریاست میں معاشی انقلاب آئے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2020ء) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نظریاتی رشتوں کی مضبوطی میری ذمہ داری ہے، سی پیک منصوبہ ایک سٹرٹیجک الائنس ہے، سی پیک میں آزاد جموں و کشمیر کی شمولیت سے ریاست میں معاشی انقلاب آئے گا۔ انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سنٹر فار پیس ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ چین پاکستان کا مخلص دوست ہے، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ پائیدار ترقی کا زینہ ہے، آزاد کشمیر کو چاروں موسموں کا سیاحتی مرکز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی خواہش ہے کہ پاکستان کی صنعت و حرفت ترقی کرے، مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیری پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازعہ نہیں حق خودارادیت کا معاملہ ہے۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان سے محبت ہمارا ایمان ہے، میرے آدھے رشتہ دار مقبوضہ کشمیر میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ملانے والی ہماری ساری سڑکیں اعلیٰ معیار کی ہیں۔ راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر ایک مثالی ریاست ہے، ہم آج انتظامی بجٹ میں سر پلس ہیں کیونکہ ہم نے مالیاتی ڈسپلن یقینی بنایا ہے۔