
پاکستان میں کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا
گزشتہ 24 گھنٹوں میں99 نئے کورونا کيسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے تازہ اعدادوشمار
ثنااللہ ناگرہ
پیر 23 مارچ 2020
21:55

(جاری ہے)
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ6 افراد زندگی کی بازی ہارگئے ہیں۔
جبکہ کورونا وائرس کے6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب کورونا وائرس سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر عمل کروانے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے فوج طلب کرلی ہے۔ جبکہ پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ مزید برآں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار نے پریس کانفرنس میں قوم کو آگاہ کیا کہ آرمی چیف کی زیرصدارت کل کورکمانڈر کانفرنس میں تمام چیلنجز کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ افواج پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کورونا کے سامنے بے بس ہیں،ہمیں محفو ظ پاکستان کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں نے افواج پاکستان کو طلب کرلیا ہے۔ جس کے تحت سویلین کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ ملک بھر میں جہاں فوج کو طلب کیا گیا ہے وہاں کھانے پینے کی اشیاء اور دکانیں کھلی رہیں گی، سینما ہالز، ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ تمام اسکول بند رہیں گے، تمام قسم کے شاپنگ مالز، عوامی مقامات ،اجتماعات اور غیرضروری نقل وحرکت پر پابندی رہے گی، تمام ایئرپورٹس انٹرنیشنل پروازوں کیلئے 4 اپریل تک بند رہیں گے، پٹرول پمپس اور منڈیاں صوبائی حکومتوں کی ہدایت پر ہی کھلیں گی، اس حوالے سے صوبائی حکومتیں مزید ہدایات دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث تمام سرحدیں توسیل کردی گئی ہیں، لیکن اصل سرحد انسان اور کورونا وائرس کے درمیان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ایک ملین مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے، اسکریننگ کا عمل جاری رہے گا۔ تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ کورونا سے بچنے کیلئے نقل وحرکت کو محدود رکھنا ہوگا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف اپنی ایک ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دیں گے۔ بریگیڈیئر سے لیفٹیننٹ جنرل رینک تک تین دن کی تنخواہ اور کرنل کے عہدوں تک کے افسران نے2 دن اور نچلے گریڈ کے تمام عہدیدران نے اپنی ایک دن کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے دوحہ میں مذاکرات بدستور بے نتیجہ
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 کے خلاف ریفررنس‘اپوزیشن اور حکومتی اتحا د کی مذکراتی کمیٹی قائم
-
شہباز شریف کی صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے کی تردید
-
امریکی اپیل کورٹ نے خالد شیخ محمد کا پلی بارگین معاہدہ منسوخ کر دیا
-
ایران کا ایک بیلسٹک میزائل قطر میں امریکی فضائی اڈے العدید ایئر بیس پر گرا تھا. پینٹاگون
-
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کا ادارہ امراض قلب کراچی میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار
-
مودی سرکار کیلئے ایک اور دھچکہ؛ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل کی خریداری روک دی
-
خواتین کی شرکت میں اضافہ پاکستان کی معیشت کومستحکم کر رہاہے.ویلتھ پاک
-
ٹی بلز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا.اسٹیٹ بینک
-
ٹیکس اور مالی معاملات سے متعلق تمام آئینی درخواستوں کی سماعت اور فیصلہ ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے بجائے ڈویژن بنچ کرے گا. نیشنل جوڈیشل کمیٹی
-
مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
-
سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس،ججز کے خلاف شکایات نمٹانے پر ان کے نام پبلک کرنے کی تجویز مسترد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.