
کورونا وائرس پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے،
صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے 25 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی گئی سپیکر کی جانب سے باضابطہ طور پر 25 رکنی پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12 اور سینٹ سے 13 پارلیمانی رہنماء شامل ، صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے
جمعرات 26 مارچ 2020 18:20

(جاری ہے)
پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائزہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کرے گی اور اس صورتحال کے پیش نظر ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کا بھی جائرہ لے گی۔
کمیٹی میں وفاقی وزراء، مخدوم شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، چوہدری طارق بشیر چیمہ اور شیخ رشید احمد شامل ہیں جبکہ کمیٹی میں خواجہ محمد آصف مسلم لیگ (ن)، راجہ پرویز اشرف پی پی پی اور اسعد محمود ایم ایم اے کی نمائندگی کریں گے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی نمائندگی خالد حسین مگسی جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی محمد اختر مینگل، جی ڈی اے کی غوث بخش خان مہر، جمہوری وطن پارٹی کی نوابزادہ شاہ زین بگٹی اور اے این پی کی امیر حیدر خان ہوتی کمیٹی میں نمائندگی کریں گے۔ سینیٹ سے قائد ایوان سینٹ سینیٹر شبلی فراز، مشاہد اللہ خان، محمد علی سیف، مولانا عبدالغفور حیدری، میر حاصل خان بزنجو شامل ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن، محمد عثمان خان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، ڈاکٹر جہانزیب جمالدین، سیّد مظفر حسین شاہ اور سینیٹر اورنگزیب خان کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور اس عملدرآمد کی بہتر کیلئے تجاویز مرتب کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کرے گی جو کمیٹی کے مفصل ٹی او آرز مرتب کرے گی۔ کمیٹی اپنی معیادی رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی۔مزید اہم خبریں
-
لندن میں مقیم الطاف حسین شدید علیل، ہسپتال منتقل
-
عمران خان کے بچوں کی واپسی صرف تحریک کو مرچ مصالحہ لگانے کیلئے کی گئی، شیر افضل مروت
-
پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں
-
این ڈی ایم اے نے ایک ہی روز میں بارشوں کا دوسرا الرٹ جاری کردیا
-
عمران خان نے واضح کردیا کہ جو پارٹی بیانیئے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا وہ الگ ہوجائے
-
ایچ آئی وی: امریکی امدادی کٹوتیوں سے 40 لاکھ اموات کا خطرہ
-
ڈینگی سمیت مچھروں سے پھیلنے والی چار بیماریوں سے بچاؤ کی ہدایات جاری
-
یونان: پناہ کی درخواستوں پر کام معطل ہونے پر یو این ایچ سی آر کو تشویش
-
فرانچسکا البانیزے پر عائد امریکی پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ
-
ریت اور خاک کے طوفان توجہ کا متقاضی ماحولیاتی مسئلہ، ڈبلیو ایم او
-
غزہ: خوراک ملنے کے منتظر بچوں اور خواتین کو مارنا ناقابل قبول، یونیسف
-
ہم سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، نہ ہم نے ن لیگ میں واپس جانا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.