سپیکر قومی اسمبلی نے بہت کوشش ے ساتھ پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس قومی وحدت اور اتفاق رائے کے لیے بلایا لیکن وزیراعظم نے اسے سبوتاژ کردیا ،لیاقت بلوچ

جمعرات 26 مارچ 2020 23:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی اور مجلس قائمہ سیاسی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے بہت کوشش ے ساتھ پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا اجلاس قومی وحدت اور اتفاق رائے کے لیے بلایا لیکن وزیراعظم عمران خان نے اسے سبوتاژ کردیا ۔ عمران خان مسلسل الجھا ہوا اور انتہازدہ موقف پیش کر رہے ہیں جس سے سماجی اور انتظامی سطح پر کنفیوژن پیدا ہورہاہے ۔

مسئلہ کشمیر ، افغانستان ، ملکی صورتحال ، معاشی بحران ، بھارت میں مسلمانوں پر ہندو برہمن کے فاشزم اور اب کرونا وباء سے نمٹنے کے لیے عمران خان قوم کو یک جان کرنے اور قومی قیادت کے ذریعے اتفاق رائے کی حکمت عملی اختیار کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔ ایسی قیادت کے ہاتھوں بحران بڑھیں گے ۔

(جاری ہے)

ریاست اور سیاست میں بڑا ٹکرائو پیدا ہوگا، پھر منفی عمران کے علاوہ کوئی حل باقی نہیں بچے گا ۔

حکومت کو ضد، انا اور ہٹ دھرمی چھوڑنا ہوگی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے لاہور میں غریب خاندانوں کی مدد کے لیے جماعت اسلامی کے ریلیف مرکز کے وزٹ کے موقع پر رضا کاروں سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ذکر اللہ مجاہد ، احمد سلمان بلوچ ، عبدالعزیز عابد نے بھی خطاب کیا اور آگاہ کیا کہ راشن پیکیج ، پکا ہوا کھانا ، ماسک ، صابن ، سینی ٹائز تقسیم کیا جائے گا۔