سکھر، لاک ڈاؤن، مستحقین ،بیواؤں،محنت کشوں ،مزدوروں میں مفت راشن تقسیم

جمعرات 26 مارچ 2020 23:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر سول لاک ڈاؤن کے موقع پر مستحقین ،بیواؤں،محنت کشوں ،مزدوروں و دیگر مستحق مرد وخواتین و گھرانوں کو مفت راشن تقسیم کے سلسلے میں سکھر میونسپل کارپووریشن اور سکھر انتظامیہ کی جانب سے راشن بیگ کی شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں اجتماعی مرکزی راشن بیگ تقسیم کیمپ قائم کر کردیا گیا ہے جس کی نگرانی از ازخود مئیر سکھر ارسلان اسلام شیخ،ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان و دیگر اراکین کررہے ہیں راشن بیگ تقسیم اور اسے پیکنگ کیلئے سکھر انتظامیہ کے کیرضاکاروں کیساتھ نامور فلاحی ادارے جے ڈی سی فاو ٴنڈیشن پاکستان کی خدمات لی گئی ہیں کیمپ کے سیکورٹی کیلئے پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں مرکزی کیمپ کے حوالے سے بلدیہ اعلی سکھر زرائع کے مطابق شہر کی تمام یوسیز سے بلدیاتی نمائندگان سے مستحق علاقہ مکینوں کی لسٹ طلب کر کرلی گئی ہیں تمام انتظامات مکمل ہونے کے بعد شہر کی تمام یوسیز میں راشن پہنچادیا جائیگا جہاں سے علاقہ معززین اور بلدیاتی نمائندگان کی نگرانی میں مستحق گھرانوں میں مفت راشن تقسیم کیا جائیگا