صدر آزاد کشمیر نے بھارتی حکومت کی طرف سے نئے ڈومیسائل قواعد کو مستردکردیا
بھارتی حکومت کشمیر کو اپنی کالونی بنانے کی پالیسی ترک کر کے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی اُمنگوں کے مطابق حل کرے ،کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بدلنے سے باز رہے ، سردار مسعود خان
پیر 6 اپریل 2020 18:01
(جاری ہے)
اس نئے قانون کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ کشمیریوں سے اُن کی ملازمت کے حقوق چھین کر ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کو نوازا جائے ۔
اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت نے ایک ایسے وقت میں رات کی تاریکی میں جموں و کشمیر کے عوام کے حقوق پر شب خون مارا ہے جب ساری دنیا کرونا وائرس کی وبا سے لڑ رہی ہے اور خود کشمیر کے محصور و مجبور عوام کرونا کی وبا اور بھارتی فوج کے مظالم کی وجہ سے شدید کرب میں مبتلا ہے ۔ ڈومیسائل قانون کو بھارتیہ جنتا پارٹی اور راشٹریہ سیوک سنگھ کی طرف سے کشمیریوں کی زمین ہتھیانے کی سازش قرار دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت پہلے دن سے کشمیر کو اپنی کالونی اور اہلیان کشمیر کو اپنا غلام بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے جسے کشمیریوں نے کبھی قبول نہیں کیا اور وہ آئندہ بھی بھارت کے آگے اپنا سر جھکانے کے لیے کبھی تیار نہیںہوں گے ۔ اُنہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی بھارتی مظالم پر بے حسی کو افسوناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو کرونا جیسی جس وبا کا سامنا ہے و ہ نا انصافی اور کشمیریوں پر مظالم جیسے واقعات پر خاموشی جیسے گناہوں کا نتیجہ ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے لیے اب بھی موقع ہے کہ وہ آگے بڑھے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور کالے قوانین ختم کرانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ڈومیسائل قانون جیسے جبری ہتھکنڈوں کا مقصد بھارت کے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے کشمیریوں کو اپنی ہی زمین سے بے زمین کرنا اور اُن کو اپنے گھروں سے بے گھر کرنے کا منصوبہ ہے جسے وہ کبھی قبول نہیں کریں گے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے جس لاک ڈائون کا آغاز آج سے سات ماہ پلے کیا تھا اُس لاک ڈاون کا آج پورے بھارت کا سامنا ہے ۔ صدر آزاد کشمیر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ، سیکرٹری جنرل انتینو گتریس اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کو نسل کے علاوہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی لانے کی کوششوں کا نوٹس لیںکیونکہ بھارت کے یہ اقدامات نہ صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہے بلکہ یہ جنیوا کنونشن اور دوسرے بین الاقوامی قوانین کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.