بھارت کے تمام تر مظالم، دہشت اور درندگی کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں، حالات بتا رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سر زمین بھارت کے لیے ویت نام بننے جا رہی ہے،بھارت آسانی سے کشمیری قوم، کشمیر کی سر زمین اور کشمیریوں کے حقوق غصب نہیں کر سکتا، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کشمیری عوام کے نام ویڈیو پیغام
جمعرات 9 اپریل 2020 17:42
(جاری ہے)
اٴْنہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے حق پر ہونے کے باوجود اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، اس کے مستقل ارکان اور دنیا کی دیگر طاقتور اقوام آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں اور وہ کشمیریوں کو بھارت کی درندگی اور دہشت گردی سے بچانے اور خطہ کو ایک تباہ کن جنگ کی طرف جانے سے روکنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کر رہے کیونکہ اٴْن کے معاشی اور سیاسی مفادات بھارت کے ساتھ وابستہ ہیں اور وہ چین کے مقابلہ میں بھارت کو اس خطہ میں ایک متبادل قوت دیکھنا چاہتے ہیں۔
ان قوموں کی اس پالیسی سے بھارت کو حوصلہ مل رہا ہے اور وہ ان ممالک کی خاموش حمایت سے فائدہ اٴْٹھا کر نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں اپنے نا جائز قبضہ کو دوام بخشنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ تمام بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی دھجیاں بھی بکھیر رہا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستان، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام عالمی خاندان کا حصہ ہونے کی حثیت سے کورونا وائرس کی وباء کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں لیکن اس بحران کے دوران بھارت کی انتہاپسند حکومت نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر ڈومیسائل کا فسطائی قانون مقبوضہ کشمیر میں نافذ کر دیا۔ بھارت کا یہ اقدام جو کشمیریوں کی مرضی اور منشا کے خلاف ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا جب وہ دو لاک ڈاؤن اور طرح طرح کی بندشوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام اس کے اس شیطانی منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت پورے بھارت سے لوگوں کو لا کر مقبوضہ کشمیر میں آباد کیا جائے اور مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریت کو ختم کر کے اسے اقلیت میں تبدیل کرنے کے علاوہ کشمیریوں کے لئے ملازمتوں کے دروازے بند کرنا، انھیں ان کے زمین نے محروم کرنا اور پوری مقبوضہ ریاست کو بھارت کی کالونی میں بدلنا ہے۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ چوتھے جنیوا کنونشن کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے یہ قدم اٹھا کر ایک جنگی جرم کیا ہے جسے ہم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اقوام متحدہ، اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس غیر قانونی قانون کو ختم کرانے کے لئے اپنا کرادار ادا کریں۔ صدر آزاد کشمیر نے خواتین، بچوں اور نوجوانوں سمیت بھارت کی جیلوں میں قید ہزاروں کشمیریوں کی رہائی کا فوری مطالبہ کیا تا کہ انھیں جیلوں اور نظر بندی کیمپوں میں صحت وصفائی کی ناکافی سہولتوں کے باعث کورونا جیسی وباء سے لاحق خطرات سے بچایا جا سکے۔ صدر سردارمسعود خان نے انسانی حقوق کی چھ بین الاقوامی تنظیوں کی طرف سے کشمیر کے سیاسی نظر بندوں کی فور ی رہائی کے مطالبہ پر ان تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی اسیران کی رہائی تک اپنی آواز بلند کر تے رہیں۔ صدر سردار مسعود خان نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے بھارت کے ڈومیسائل قانون کی مذمت کرنے پر بھی تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گتریس نے بھی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی جیلوں میں قید سیاسی نظر بندوں کی مشکلات پر گہری نظر رکھے۔ لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہ بیان بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر انتہائی نرم بیان ہے۔ جس کا بھارت پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.