ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 9 اپریل 2020 18:54

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ..
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2020ء) ملک کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کو موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ سندھ میں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم پاراچنار 10 اور چترال میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، چھور 42 اور مٹھی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔