حکومت کورونا وائرس کے خاتمے و عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،جمشید مغل

عوام مشکل ترین لمحات میں حکومت کا ساتھ دیں،عمران خان کبھی مایوس نہیں کرینگے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو ایک محب وطن لیڈر ملا ہے ،عمران خان کو کوئی بلیک نہیں کرسکتا، پہلی مرتبہ ادارے سے سیاسی اثر و رسوخ کا خاتمہ ہوا ہے اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں،تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کی خصوصی گفتگو

جمعرات 9 اپریل 2020 23:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2020ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید مغل نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے دن رات کوشاں ہے ، عوام مشکل ترین لمحات میں حکومت کا ساتھ دیں ، انشاء اللہ تعالی عمران خان آپ کو مایوس نہیں کرینگے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عوام کو ایک محب وطن لیڈر ملا ہے ،عمران خان کو کوئی بلیک نہیں کرسکتا، پہلی مرتبہ ادارے سے سیاسی اثر و رسوخ کا خاتمہ ہوا ہے اور تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں، کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف ، افواج پاکستان کے جوانوں اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے جان کی پرواز نہ کرتے ہوئے ملک و قوم کیلئے مثالی کردار ادا کیا ۔

(جاری ہے)

ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ چینی مافیا اور آٹا مافیا ملک دشمن ہیں ، کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈائون کا فیصلہ وقت کی اشد ضرورت تھی ، حکومت نے محدود وسائل میں رہ کر کافی حد تک کورونا پر قابو پا لیا ہے ، پراپرٹی کے کاروبار اور کنسٹرکشن کے لئے وزیراعظم پاکستان کے تاریخی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، پراپرٹی کے کاروبار سے ٹیکسز کے خاتمے سے کاروبار میں اضافہ ہو گا ، لاکھوں لوگوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے ۔

انہوں نے کہاکہ اسد عمر نے حلقہ این اے 54 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور حلقہ میں چار کالجز منظورہوچکے ہیں ، دو کالج لڑکیوں کے لئے اور دو کالجز لڑکوں کے لئے ہیں ، دو کالجز کا افتتاح ہو چکا ہے اور دو کالجز کا جلد افتتاح کردیا جائے گا ۔حلقہ این اے 54 میں تعلیمی سہولیات کو مزید مئوثر اور بہتر بنانے کے لئے 16سکولز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اس کے حوالے صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حلقہ این اے 54 میں دو بڑے ہسپتال بنائے جارہے ہیں جو کہ 200بیڈز پر مشتمل ہوں گے اس کے علاوہ این اے 54 کی 16یونین کونسلز میں بی ایچ یو ہیلتھ سنٹر بنائے جارہے ہیں ۔

انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب اسلام آباد سے پانی کی کمی کا خاتمہ کردیا جائے گا ، اسلام آباد کے عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے غازی بروتھا منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے۔اس کے علاوہ خان پور ڈیم سے 48انچ پائپ لائن جو کہ عرصہ دراز سے بند تھی اس پر بھی کام شروع ہو چکا ہے ، اسد عمر کی ذاتی کوششوں سے گلیوں اور نالیوں کیلئے 35 کروڑ فنڈز منظور ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ لوگل گورنمنٹ سے سیاسی اثر و رسوخ کا مکمل طورپر خاتمہ کردیا گیا ہے ، متاثرین اسلام آباد کے تمام جائز مطالبات منظور ہو چکے ہیں جو متاثرین اسلام آباد میں35سال سے دھکے کھا رہے تھے اب ان کو ان کے جائز حقوق مل گئے ہیں ، یہ کریڈٹ اسد عمر کو جاتا ہے کہ اس نے متاثرین اسلام آباد کے تمام مسائل حل کردیئے ہیں جمشید مغل نے مزید کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے حلقہ این اے 54 میں ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کا میں بھی ممبر ہوں اور ہم پولیس کے ساتھ ملکر لوگوں کے گھروں میں راشن تقسیم کررہے ہیں اسد عمر نے حلقہ این اے 54 کے عوام کی تقدیر بدل دی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں ہم ان کو روشن مستقبل دیں گے ۔