
کورونا سے نمٹنے کے لیے وفاق نے صوبوں کوکوئی اضافی رقم جاری نہیں کی .بلاول بھٹو زرداری
وفاق پرلازم ہے کہ وہ صوبوں کوصحت سے متعلق فنڈز فراہم کرے. چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
میاں محمد ندیم
منگل 21 اپریل 2020
20:04

(جاری ہے)
انہوں نے بلاول بھٹو کو لاڑکانہ میں کورونا سے بچاﺅ سے متعلق اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے لاڑکانہ میں کورونا ٹیسٹ لیبارٹری کام شروع کردے گی. سید مراد علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاڑکانہ میں ساڑھے 13 ہزار مستحقین کوراشن بیگ مہیا کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ کے تین ہزار313 خاندانوں میں فی خاندان 6ہزارروپے زکوٰاةفنڈ سے بھی دیے گئے ہیں. چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے جان ومال اورصحت کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے انہوں نے کہا کہ وفاق پرلازم ہے کہ وہ صوبوں کوصحت سے متعلق فنڈز فراہم کرے. انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صوبوں کو وفاق کی جانب سے کوئی اضافی رقم نہیں ملی ہے‘بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ میں مستحق افراد کو امداد ان کے گھرکی دہلیزپر پہنچانے کاعمل قابل تعریف ہے. انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت کی کہ آپ سندھ کے تمام اضلاع کا دورہ کریں اور صورتحال کو خود دیکھیں‘کورونا وائرس متاثرین کی امداد کے لیے پی پی نے پورے ملک میں سستے تندور کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں پہلا تندور اسلام آباد کے سیکٹر جی 7 میں لگایا گیا ہے جہاں سے روٹی نصف قیمت پر فراہم کی جا رہی ہے. گزشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ اس وقت بنیادی ترجیح قوم کو کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رکھنا ہے‘اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا. چیئرمین پیپلزپارٹی کو پارٹی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور پارلیمنٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس کی بابت بھی بتایا گیا‘سابق چیئرمین سینیٹ اور پارٹی کے مرکزی رہنما نیرحسین بخاری نے ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال میں عوامی ریلیف کی خاطر پارٹی کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
سپر بلڈ مون؛ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن لگنے کا آغاز
-
حکومتی شخصیات کا ڈیٹا لیک؛ وزیر داخلہ کا نوٹس‘ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی
-
پاک بحریہ کی قصور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری
-
گندم کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا، یہ کوئی مذاق ہے، مزمل اسلم
-
علی امین استعفیٰ دیکر ہمارے عام کارکن سے الیکشن میں مقابلہ کریں، جے یو آئی ف کا چیلنج
-
سیلاب زدگان کی امداد پر مریم نواز کی تصویر لگانا ضروری ہے ورنہ کریڈٹ کوئی اور لے گا، افنان اللہ
-
موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے مؤثر حکمت عملی تشکیل دے رہے ہیں، وزیراعظم
-
ملتان میں سیلاب متاثرین کی کشتی الٹنے کا واقعہ، خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
-
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑدیا، انتہائی اونچے سیلاب کا خدشہ
-
صدر مملکت نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دیدی
-
تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سمیت 12 ارکان کی رکنیت ختم کردی
-
آن لائن جواء اور بیٹنگ ایپ کے فروغ کا الزام؛ رجب بٹ، اقراء کنول، انس علی بھی طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.