جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کی بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا‘ محکمہ موسمیات

ہفتہ 25 اپریل 2020 21:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2020ء) جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کی بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم زیریں خیبر پختونخواہ ، پنجاب کے چند میدانی علاقوں، اسلام آباد، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا تاہم اس دوران کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسطی / جنوبی پنجاب ، ڈی آئی خان ، بارکھان اور کشمیر میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں بھکر 37 ، اوکاڑہ 09 ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 07 ، نورپورتھل 06 ، لیہ ، ساہیوال ، جوہرآباد 05 ، کوٹ ادو 04 ، ملتان (سٹی 04 ، ائر پورٹ 02) ، بہاولپور (سٹی 03 ، ائر پورٹ 01) ، ڈی جی خان 03 ، خانیوال 01 ، بلوچستان میں بارکھان 02 ، خیبر پختونخوا میںڈی آئی خان 06 ، کشمیر میں راولاکوٹ 02 اور مظفرآباد کے مقام پر 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

گزشتہ روز ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت دادو، حیدرآباد، جیکب آباد، روہڑی ، سکھر، پڈعیدین، سکرنڈ، شہید بینظیر آباد،تربت اور خان پور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔