
ڈیل کرکے باہر گیا تھا نہ ڈیل کے تحت واپس آیا، شہباز شریف
ہمیں18 ترمیم میں حمایت پر نیب کیسز ختم کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، اسٹیبلشمنٹ سے اچھے اور احترام کی بنیاد پر تعلقات کا حامی ہوں، کورونا وباء پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانا چاہیے، لیکن حکومت کورونا کیخلاف سنجیدہ نہیں ہے۔ صدر ن لیگ اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 3 مئی 2020
22:31

(جاری ہے)
نہ میں ڈیل کے تحت گیا تھا نہ ڈیل کے تحت واپس آیا۔ بیماری کے سبب لندن گیا، کورونا کے سبب پروازیں بند ہوئیں تو واپس آنا پڑا۔
میں بھائی کو نہیں بھائی کےعلاج کو چھوڑکر واپس آیا۔ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کے معاملے کی سنگین صورتحال تھی۔ لیکن بیماری پر سیاست کی گئی، ہمیں بیماری پرسیاست نہیں کرنی چاہیے۔ میں ایک جمہوری سوچ کا آدمی ہوں۔ میں نوازشریف کا نامزد کردہ اور پارٹی کا منتخب صدر ہوں۔ جمہوریت کیلئے نوازشریف نے بےپناہ قربانیاں دیں۔ 1993میں غلام اسحاق نے مجھے بلایا اورکہا تم وزیراعظم بن جاؤ۔ میں نے کہا یہ ممکن نہیں ہے، میں نے یہ پیشکش رد کردی۔ ہم نے صعوبتیں، قیدوبند اورجلاوطنی برداشت کی۔2017 میں نوازشریف کو پاناما کے بجائے اقامہ پر نااہل کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے جس ملک میں کورونا کوغیرسنجیدہ لیا گیا وہاں تباہی مچ گئی۔ ہم نے کورونا کو سنجیدہ نہیں لیا، لاک ڈاون پرغیرضروری بحث چھیڑی گئی۔ شہبازشریف نے کہا کہ چند دن پہلے خبر آئی صدرمملکت وزیراعلیٰ سندھ سے ملیں گے لیکن اگلے دن ملاقات منسوخ ہوگئی۔ اسی طرح وزیراعظم وزیراعلیٰ سے ملنے سے انکار کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں قومی ہم آہنگی کیسے ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.