Live Updates

صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کل موسم خشک اور گرم رہیگا۔ محکمہ موسمیات

بدھ 20 مئی 2020 23:11

صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں کل موسم خشک اور گرم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2020ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہا تاہم چند مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز صوبہ سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہیگا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ا ورگرم رہا تاہم کاکول 09،گڑھی دوپٹہ04،مری03 اور بالاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 47 ، تربت، موہنجوداڑو، مٹھی اور دادو 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات