Live Updates

نیازی ہر میدان میں نا کام ہو چکے مسلم لیگ کی قیادت ہر میدان میں سرخرو ہوگی ‘پرویز ملک

ریاستی ہتھکنڈے ( ن)لیگ کو جھکا نہیں سکتے ،حکمران ڈیل کا الزام لگاتے ہیں لیکن یہ نہیں بتا سکے کس نے این آر او مانگا ‘عمران نذیر

بدھ مئی 18:02

نیازی ہر میدان میں نا کام ہو چکے مسلم لیگ کی قیادت ہر میدان میں سرخرو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ یہ المیہ ہے کہ عالم اسلام کی واحد ریاست اسلامی جمہوریہ پاکستان کو دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا مسلسل میڈیا ٹرائل کیا جار ہاہے لیکن کرائے کے نالائق حکمران جان لیں وہ آج بھی عوام کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں ، ریاستی ہتھکنڈے مسلم لیگ ن کو جھکا نہیں سکتے حکمران ڈیل کا الزام لگاتے ہیں آج تک یہ نہیں بتا سکے کس نے این آر او مانگا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے بڑھ کر کسی جماعت کا کردار نہیں آج بھی ہم عوامی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کر رہے ہیں ،شریف فیملی جرات کے ساتھ مصائب کا مقابلہ کر رہی ہے،مسلم لیگ ن پارٹی کے تمام رہنما او رلیگی کارکن قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کسی دبائو میں نہیںآئیں گے،نیازی ہر میدان میں نا کام ہو چکے مسلم لیگ کی قیادت ہر میدان میں سرخرو ہوگی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت وزیراعظم کی گمشدگی کا اشتہار شائع کرے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھردینے کا وعدہ کرنیوالا وزیراعظم لاپتہ ہے،،،وی اومریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف جانے کے بجائے خود کشی کرنے والا وزیراعظم لاپتہ ہیبھیک مانگنے پر موت کو ترجیح دینے والا وزیراعظم لاپتہ ہیانڈے ، کٹوں ، مرغیوں اور بھینسوں سے ملکی معیشت ٹھیک کرنے والا وزیراعظم لا پتہ ہیڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں، پریشان ہیں کیونکہ انہیں تاحال حفاظتی کٹس نہیں پہنچیں حالانکہ ڈاکٹرز کورونا کے خلاف جنگ میں ہمارے سولجرز ہیں، حفاظتی کٹس کے ہتھیار نہیں ہوں گے، تو یہ جنگ وہ کیسے لڑیں گی ۔

پاکستان پر کرونا کی یلغار سے متعلق تازہ ترین معلومات