آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب ،سندھ ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

بدھ 3 جون 2020 12:49

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب ،سندھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت وسطی اور جنوبی پنجاب ،سندھ ، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیر کے علاقوں میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش بلوچستان، بارکھان 33 ، سبی 4 ، لورالائی 2 ، خیبرپختونخوا، بالاکوٹ 20 ، مالم جبہ 15 ، دیر 6 ، کالام ، کاکول 5 ، سیدو شریف ایک ، کشمیر، راولاکوٹ 11 ، مظفرآباد 6 ، گڑھی دوپٹہ ایک ، پنجاب، منڈی بہائودین 15 ، مری 10 ، ڈیرہ غازی خان 6 ، چکوال 5 ، جوہرآباد 4 ، خانیوال 2 ، ساہیوال ، نور پور تھل ، بہاولپورایک ، لاہور ایک ، گلگت بلتستان، گوپس 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔