
ایل او سی پر صورتحال تشویشناک ہے ، بھارت آگ سے نہ کھیلے ورنہ منہ توڑ جواب دینگے ، ترجمان پاک فوج
بھارت کے کواڈ کاپٹرز نے کئی بار خلاف ورزی کی جنہیں مار گرایا گیا،ہم تیار ہیں، کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے، فل مائنڈ کے ساتھ جواب دیں گے،فوج مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے،یواین مبصرین گروپ کومکمل آزادی ہے پاکستان سائیڈ پرجہاں مرضی جاسکتے ہیں،بھارت بھی یو این مبصر گروپ، عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے تو چیزیں بہت کلیئر ہو جائیں گی، میجر جنرل بابر افتخار
بدھ 3 جون 2020 23:53

(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ بھارت کے کواڈ کاپٹرز نے کئی بار خلاف ورزی کی جنہیں مار گرایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں انسانی حقوق کی شدید پامالی کی جارہی ہے، وہ چاہتا ہے ان تمام چیزوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان کی طرف لائن آف کنٹرول پرایڈوانچرازم کیا جائے، اگر دشمن ملک کسی قسم کی جارحیت کی توبھرپورجواب دیں گے، ہم تیار ہیں، کسی قسم کا شک نہیں ہونا چاہیے، فل مائنڈ کے ساتھ جواب دیں گے، میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ بھارت کو بعض محاذوں پر بہت بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہاں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے معیشت کو دھچکے لگ رہے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ بھارت نیپال سرحد پر نقشوں میں بھی ان کو بڑی شرمندگی ہوئی، وہاں پر اسلامو فوبیا کی اٹھنے والی لہر کو پوری دنیا نے محسوس کیا ہے، اس ساری صورتحال پر نظر ہٹانے کے لیے ایل او سی پر کوئی کارروائی کرنا چاہتا ہے جس کے لیے وہ سٹیج بنا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارت کا سب سے بڑا ڈرامہ پلواما ٹو تھا، ڈرامہ کر کے دن کی روشنی میں گاڑی کوتباہ کیا تاکہ شواہدنہ مل سکیں، بھارت اس ساری کارروائی کے ذریعے سٹیج بنارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیرمظالم کوپوری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں احتجاج کو دبانے کے لیے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے، بھارتی فورسزنے 7سال کے بچے کوبھی معاف نہیں کیا۔میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارتی سینئرملٹری قیادت لانچ پیڈ کا الزام لگاتی ہے، یواین مبصرین گروپ کومکمل آزادی ہے پاکستان سائیڈ پرجہاں مرضی جاسکتے ہیں،پاکستان عالمی میڈیا کو لائن آف کنٹرول پر کئی بار لے جا کر بھی جا چکا ہے۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے عالمی میڈیا سمیت مبصرین کو کبھی کسی قسم کی رسائی سے انکار نہیں کیا، بھارت بھی یو این مبصر گروپ، عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی دے تو چیزیں بہت کلیئر ہو جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت آگ سے نہ کھیلے، ہم تیارہیں، جواب دیں گے، فوجی مہم جوئی کے سنگین نتائج ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ہر ناکامی کا حل ہمارے خلاف مہم جوئی میں ڈھونڈتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ دشمن ملک سمجھ لے کسی بھی فوجی مہم جوئی کے نتائج ہوں گے۔ آگ سے نہ کھیلا جائے، فوج مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے۔ ترجمان پاک فوج نے کہاکہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے، بھارت کا سب سے بڑا ڈراما پلواما ٹو تھا جس میں کوشش کی گئی کہ شواہد نہ مل سکیں، بھارت جو الزام لگا رہا ہے اس کے شواہد کا تو آج کل ہونا مسئلہ ہی نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو شہید کرکے ان کی لاشیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کر رہی، بھارتی سیکیورٹی فورسز نے 7 سال کے بچے کو بھی عاف نہیں کیا، بھارت میں اسلامو فوبیا کی اٹھنے والی لہر کو پوری دنیا نے محسوس کیا ہے، خطے میں تمام دیرینہ معاملات کا تعلق بھارت کے ساتھ ہے، خطے میں تمام تنازعات کے حل کیے بغیرامن نہیں آ سکتا۔مزید اہم خبریں
-
اینٹی بائیوٹکس کے خلاف جراثیمی مزاحمت میں اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی جانب سے سعودی وفد کی میزبانی جوپاکستان میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے
-
ملک میں انٹرنیٹ سروس میں 18 گھنٹے کیلئے شدید تعطل پیدا ہونے کا امکان
-
مصر کے شہرشرم الشیخ میں امریکا اور ثالثوں نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیئے
-
سیاحتی مقامات پر زلزلے کے شدید جھٹکے
-
بلی تھیلے سے باہر آگئی؟ امارت اسلامی، افغانی طالبان نے ٹی ایل پی احتجاج کی حمایت میں ٹویٹ کردیا
-
کیا ٹی ایل پی کریک ڈاؤن حکومتی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟
-
پنجاب میں اہم شاہراہوں کی بندش سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم اعلان
-
نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرون ملک سفرنہیں کرسکیں گے
-
سعودی خاتون پر فارن ایکٹ کے مقدمے میں فرد جرم عائد
-
پنجاب میں کل نجی وسرکاری سکول معمول کے مطابق کھلیں گے، وزیرتعلیم پنجاب
-
شزافاطمہ خواجہ نے دبئی میں جیٹکس گلوبل 2025 میں پاکستان پویلین نے افتتاح کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.